وزیراعظم کہتے ہیں بزدار نے اچھا کام کیا، پھر تبادلے کیوں؟ سعید غنی نے کئے سوالات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ جب تک نالائق اور نااہل نہیں ہٹیں گے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے،ان سے ایک نوٹیفکیشن نہیں بن سکا،یہ حکومت کیسے چلائیں گے؟وزیر اعظم ہر آئی جی پنجاب کیلئے کہتے ہیں کہ بہترین آئی جی لگایا ہے،وزیر اعظم کہتے ہیں کہ بزدار نے اچھا کام کیا،پھر تبادلوں کی کیا ضرورت  ؟

نیب سعید غنی کو "ہراساں” کرنے لگا، پی پی نے بڑا مطالبہ کر دیا

کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی

پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے کا ریکارڈ بنایا، مرتضیٰ وہاب

سعید غنی نے مزید کہا کہ خرابی افسروں میں نہیں،سربراہوں میں ہے،صدر مملکت نے نوٹیفکیشن سے متعلق غلط بیانی کی،سمری سے متعلق عدالت میں بھی غلط بیانی کی گئی،پنجاب میں 2085مرکز ہیں جہاں اینٹی ریبیز ویکسین نہیں ہے،جن وزیر کو ٹماٹر اور مٹر کے نرخ معلوم نہیں وہ کیا حکومت کریں گے،

سعید غنی نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کو ان کا حق نہیں دیا جارہا انہیں مختلف بیماریاں لاحق ہیں مختلف ڈاکٹرز ان کا برسوں سے علاج کررہے ہیں حکومت کے میڈیکل بورڈ میں آصف علی ذرداری کے اپنے معالج شامل نہیں ہیں ہم کبھی بھی جیلوں اور عدالتوں سے نہیں بھاگے اور نہ ڈرنے والے ہیں تاہم سابق صدر کی صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا. حکومت ہوش کے ناخن لے اور سابق صدر کو طبی سہولیات فراہم کرے. آصف علی زرداری کی فیملی کو انکی صحت سے متعلق خدشات ہیں حکومت انہیں دور کرے۔

Shares: