پاکپتن : محکمہ انہارنے لوگوں کی ملکیتی زمین پر بنے 200 افراد کے گھر اور دکانیں گرانےکا نوٹس,متاثرین کااحتجاج
پاکپتن،باغی ٹی وی (نامہ نگارمحمدسلیم کھوکھر) محکمہ انہارنے لوگوں کی ملکیتی زمین پر بنے دو سو افراد کے گھر اور دکانیں گرانےکا نوٹس,متاثرین کااحتجاج
تفصیل کے مطابق پاکپتن میں تقریبا 200 افراد کے مکانات اور دکانات کو گرانے کے لیے محکمہ ایری گیشن کی طرف سے نوٹس موصول ہونے پر اہل علاقہ کا شیدید احتجاج نعرے بازی اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا
نواحی گائوں فیروز پور چشتیاں میں مقامی زمیندار پیر محمد ارشد جمال چشتی منیر احمد علی احمد محمد جمال ودیگراں نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ ایری گیشن راجباہ فیروز پور ماڑی امب کے ساتھ بند بنارہی ہے 55 فٹ کے اندر جو مکانات اور د کانات آئیں گے ان کو گرا دیا جائے گا جس کے نوٹس بھی مقامی افراد کو دیئے گئے ہیں جبکہ ہم لوگ عرصہ دراز سے اپنی ملکیتی اراضی میں رہائش پزیر ہیں محکمہ ایری گیشن کا اس اراضی سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ہم ناجائز قابض ہیں
اصل سرکاری بند 5کیبی والا ہے محکمہ ایری گیشن کو چاہیے تھا کہ وہ سرکاری بند کو تعمیر کرے تاکہ ہزاروں ایکڑ رقبہ دریا کے سیلاب سے محفوظ رہتا لیکن محکمہ ایری گیشن نے بلامعاوضہ ہماری زمینوں کے ساتھ ساتھ فصلیں بھی تباہ کردی ہیں چند ماہ قبل دریائے ستلج کے سیلابی ریلے نے ہماری فصلات تباہ کردی تھیں اور تب بھی ضلعی انتظامیہ نے ہماری کوئی امداد نہ کی اور نہ ہی اعلی حکومتی حکام کی طرف سے کوئی مدد پہنچی
اہل علاقہ نے مزید بتایا کہ ہمارے مکانات کو گرانے کی بجائے متبادل جگہ پر بند بنایا جائے تاکہ ہم نقصان سے بچ سکیں