عالمی مالیاتی فنڈ کے علاوہ کسی پلان بی کا تصور نہیں کیا جاسکتا،وزیر خزانہ

ملکی معیشت میں ٹیکس کا حصہ 9 فیصد ہے جو خطے میں سب کم ہے
0
105

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے علاوہ کسی پلان بی کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔

باغی ٹی وی : اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف رواں ماہ کے آخر میں قرض کی قسط جاری کرسکتا ہےجون تک زرمبادلہ کے ذخائر 10ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، معیشت کی بہتری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ واشنگٹن کا دورہ مکمل کرکے آیا ہوں، آئی ایم ایف پروگرام ضروری تھا، پاکستان اسٹاک ایکس چینج کبھی نیچے تو کبھی اوپر جاتی ہے، اس وقت مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، زراعت کا شعبہ 5 فیصد سے گروتھ کررہا ہے، ملکی معیشت میں ٹیکس کا حصہ 9 فیصد ہے جو خطے میں سب کم ہے۔

دوسری جانب مارچ کے مہینے میں پاکستان میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں گزشتہ 9 برس کے دوران پاکستان میں ایک ماہ میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری ہے جب کہ مارچ کے مہینے میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 30 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں جو پچھلے 20 ماہ میں سب سے زیادہ ہیں، مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 619 ملین ڈالر سرپلس رہا جب کہ گزشتہ سال مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 537 ملین ڈالر سرپلس تھا،اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں مالی خسارے میں 4 ارب ڈالر کمی ہوئی۔

Leave a reply