اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ کینٹ میں شجرکاری مہم کا بھرپور آغاز کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کینٹ میں شجر کاری مہم اور آگاہی واک کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ شجر کاری مہم و آگاہی واک کا باقاعدہ آغاز سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ اوکاڑہ کینٹ عمران خان نے اپنے ہاتھ سے پودا لگا کر کیا ۔
شجرکاری مہم اور آگاہی واک میں وائس پریزیڈنٹ راجہ مبشر ، سول ایریا ، ڈیفنس اور صحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر سی ای او اوکاڑہ کینٹ عمران خان نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور اوکاڑہ کینٹ کو سرسبز اور شاداب بنانے پر گارڈن برانچ کی محنت کو سراہا ۔
اس موقع پر سی ای او عمران خان نے عوام سے درخواست کی کہ پودے لگانا اور درختوں کی حفاظت کرنا سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوۓ ہم سب کو اس مہم میں اپنا خصوصی حصہ ضرور ڈالنا چاہئے ۔