باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازیخان (شہزادخان نامہ نگار) ڈیرہ غازیخان میں اینٹی کرپشن کی پلانٹڈ کھلی کچہری منعقد کی گئی ،جس میں پٹواریوں اور پولیس کے خلاف سائل کو پیش ہونے کا موقع دیا گیا جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن میں ہونے والی کرپشن پر کسی کو بات کرنے کی اجازت نہ دی گئی،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈی جی خان سید احمد حبیب عرفانی نے اپنے دفتر کے باہر منعقدہ کھلی کچہری میں عوام کی شکایات سن کر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ لوٹا گیاعوامی اور حکومتی پیسہ واپس دلوانے کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن سرگرم عمل ہے۔ معاشرے کے”بنارسی ٹھگ“ نوکریوں کے جھانسے دیکر لوگوں کی مجبوریاں خریدتے ہیں اور لوگوں کو جمع پونچی سے محروم کردیتے ہیں۔عوام کی زیادہ تر شکایات پٹواری اور پولیس کے خلاف ہیں۔جیسے دیگر سرکاری دفاتر کے افسران و اہلکاران کے خلاف شکایات پر کاروائی ہوتی ہے اینٹی کرپشن کے افسرا ن اور اہلکاران کے خلاف شکایات پر بھی ویسے ہی نبٹاجاتاہے،اینٹی کرپشن کاتمام سسٹم کمپیوٹرائزڈ کرنے پر کام جاری ہے،افسران کو انویسٹی گیشن کے جدید ترین طریقہ سے متعارف کرایاجارہاہے،امید ہے کہ افسران اپنے کام میں روایتی سستی کاہلی چھوڑ کر فرائض کی ادائیگی میں دلجمعی اور پیشہ ورانہ تربیت سے کام لیکر سائیلین کوانصاف کی فراہیمی یقینی بنائیں گے۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ملک ضیاء الحق،اعجاز حیدر ADC,۔زاہد مبارک ADL/ڈپٹی ڈائریکٹر ویجیلنس۔ محمد اظہر COڈی جی خان،محمدبہزاد صادق ریڈر RD،عرفان غنی،راناعزیر ریڈر ADC،بھی موجود تھے۔ کھلی کچہری میں چاروں اضلاع کے درجنوں سائلان نے اپنی شکایات ریجنل ڈائریکٹر کے سامنے پیش کیں۔ مظفر گڑھ کے محمدامتیازنے رورل ہیلتھ سینٹر خانگڑھ کے ڈاکٹر نعیم اختر کے خلا ف شکایت کی کہ میرے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی لیکن ڈاکٹر نے میڈیکل میں NILدکھادیاریجنل ڈائریکٹر نے ADویجیلنس کو معاملہ کی انکوائری کیلئے لکھ دیا۔خانپور بگا شیر کی شکیلہ بیوہ سراج الدین نے شکایت کی کہ میرے تایااور چچا کے بیٹے مجھے عورت ہونے کے ناطے وراثت کاحصہ نہیں دیتے پٹواری ان کے ساتھ ملا ہواہے 15سال سے دھکے کھارہی ہوں اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں،ریجنل ڈائریکٹر نے ADC اعجاز حیدر کو کیس ریفر کردیا،تونسہ کے عبدالرحمان نے کہاکہ موضع بنڈی میں اپنے رقبہ کا 12سال سے گرداوری اور انتقال ہے پٹواری کو میں نے ساڑھے چار لاکھ بھی دیے لیکن اس نے پھر بھی ونڈہ مختلف کردیا میرے رقبہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ڈیرہ غازیخان پر قابض ہے اس لیے بااثر ہونے کی بناء پر پٹواری پیسے لینے کے باوجود میری نہیں سنتا میرا کیس عدالت میں بھی چل رہاہے جس پر اس کیس کو ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کے سپرد کردیاگیا۔لیہ چوک اعظم وارڈ نمبر4کے عبدالغنی نے شکایت کی کہ پولیس نے میرے 6ملزموں میں سے چار کو بے گناہ کرکے چھوڑ دیاہے دو نے ضمانت کرالی مجھے کبھی تفتیش کیلئے نہیں بلایانہ میری کبھی سنی ڈی ایس پی چوبارہ کو بھی درخواست دی لیکن کچھ نہ ہوا ریجنل ڈائریکٹر نے کیس شنوائی کیلئے COلیہ انسپکٹر سرفراز کو بھجوادیا۔ڈیرہ غازیخان کے علاقہ موضع سکھیرا ارائیں کے نذر حسین نے شکایت کی کہ سیلاب میں میرا نقصان ہوا لیکن وہ لکھا نہیں گیا اظہر پٹواری نے مجھ سے 5000ہزار روپے بھی لیے لیکن میرا کام نہ ہوا یہ کیس ڈپٹی ڈائریکٹر ملک ضیاء الحق کو بھجوادیاگیا۔گدائی ڈی جی خان کے انس اقبال نے شکایات کی کہ زمین میری ہے اور اس پر سٹے ہے لیکن پٹواری نے سٹے کے باوجود انتقال دے دیایہ کیس بھی ADCاعجاز حیدر کو دے دیاگیا۔عبدالکریم نے شکایت کی کہ میرا کیس تھانیدار نے دوسروں سے پیسے لیکر ختم کردیاتھانے میں انصاف کی توقع نہیں میرا کیس یہیں سناجائے۔مظفر گڑھ کے محمد نعیم احمد نے شکایت کی کہ وہ 2014میں ریٹائرڈ ہوا لیکن اے سی آفس کے دو اہلکاران محمد جاوید اور محمد سلیمان جن کے پاس لاٹ الاٹمنٹ ہے نے میرے کاغذات چھپادیے اور مجھے بلیک میل کرکے مزید رقم کی طلب کررہے ہیں یہ کیس مظفر گڑھ انسپکٹر ارشد رند کوبھجوادیاگیا۔ڈی جی خان کے خدابخش نے شکایت کی کہ مجاہد پٹواری نے جعلی انتقال درج کرائے اس پر پرچہ کرایاجائے۔چوٹی زیریں معموری کے شاکر عباس نے شکایت کی کہ جامپور کے رہائشی مجاہد حسین جو کہ دانش سکول ہیڈ آفس لاہور میں نائب قاصد کی نوکری کرتاہے نے میرے چھوٹے بھائی کی پولیس میں بطور کانسٹیبل نوکری لگوانے کیلئے 4لاکھ طلب کئے میں نے 3لاکھ 90ہزار روپے دے دیئے لیکن نوکری نہ مل سکی خو دکو ظہور گجر سیکریٹری کا دست راست بتاتاہے کاروائی کی جائے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطہر کانجو کو کیس بھجوادیاگیا۔جامپور کے ڈاکٹر رضوان نے شکایت کی کہ انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی عمران عباس جو کہ واٹر منیجمنٹ میں ملازم ہے کو ریگولرکرانے کیلئے لعل محمد جو کہ ڈپٹی سیکریٹری لاہور کا ڈرائیور ہے کو 14لاکھ روپے دیے لیکن نوکری نہ لگوائی رقم کھاگیامذکورہ ڈرائیورآدھے جامپور کو لوٹ چکاہے کاروائی کی جائے۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








