پلاسٹک بیگز پر پابندی، زرتاج گل نے عوام سے بڑا مطالبہ کر دیا

0
47

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ 14اگست سے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگزپرپابندی لگادی گئی ہے .

رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ پنجاب میں بھی پلاسٹک بیگزپرجلدپابندی لگائی جارہی ہے ،پابندی پرعملدرآمدکےلئےسب کوسنجیدہ کردارادا کرنا ہوگا،کراچی میں سیوریج سسٹم بند ہونےکی بڑی وجہ پلاسٹک بیگزہیں،پلاسٹک بیگز کے خلاف مہم میں میڈیا سمیت تمام اداروں نے کردار ادا کیا،ملک میں سالانہ 5ارب پلاسٹک بیگز استعمال ہوتے ہیں

حکومت کا ایک اور یوٹرن، زرتاج گل نے کی وضاحت

زرتاج گل کی دیرینہ خواہش پوری کر دی گئی

زرتاج گل نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی شہروں میں پلاسٹک بیگ پر پابندی لگانے جارہے ہیں، ماحول کو بہترکرنا ہم سب کا فرض ہے، پلاسٹک بیگ میں کوڑا ڈال کرپھینکا جاتاہے،کراچی میں نالےبند ہونے کی وجہ شاپنگ بیگز ہیں،سیوریج نظام بھی اکثر شاپنگ بیگز کی وجہ سےمتاثر ہوتا ہے

Leave a reply