ڈی ایچ اے کراچی کا پلاسٹک بیگز سے پختہ سڑک کی تعمیر کا کامیاب تجربہ

پلاسٹک میٹیریل کی لیبارٹری میں 6 ماہ تک جانچ کی گئی
0
86
plastic road

کراچی: ڈی ایچ اے کراچی نے آلودگی کا سبب بننے والے پلاسٹک بیگز سے پختہ سڑک کی تعمیر کردی۔

باغی ٹی وی :پلاسٹک کی تھیلیاں ماحولیاتی آلودگی کا بڑا ذریعہ ہیں، ماہرین کہتے ہیں کہ ایک پلاسٹک کی تھیلی کو مکمل طور پر گلنے میں 10 سال سے ایک ہزارسال کا عرصہ درکار ہوتا ہے لیکن ڈی ایچ اے کراچی نے پلاسٹک بیگز کا تعمیری پہلو ڈھونڈ کر اس سے پھیلنے والی آلودگی پر قابو پانے کی نئی راہ دکھا دی ہے۔

ڈی ایچ اے فیز 8 خیابان اتحاد میں پہلی مرتبہ تجرباتی طورپر300 میٹرلمبی اور9.3 میٹرچوڑی سڑک کی تعمیرمیں پلاسٹک کی تھیلیوں سے حاصل کردہ 2.5 میٹرک ٹن میٹریل استعمال کیا گیا پلاسٹک میٹیریل کی لیبارٹری میں 6 ماہ تک جانچ کی گئی، گزشتہ 2 ماہ ٹرائل کے دوران ہیوی ٹریفک گزارنے کے باوجود سڑک کی پختگی برقراررہی، ایڈیشنل ڈائریکٹرانجینئرنگ ڈی ایچ اے نویدالرحمن کا کہنا ہے کہ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد مستقل میں ڈیفنس اورکلفٹن کی دیگرسڑکوں کو بھی پلاسٹک روڈ میں تبدیل کیا جائے گا۔

Leave a reply