ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار):ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈیرہ غازیخان کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کیسز کی سماعت کی گئی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی،ڈرگ کنٹرولر اور انسپکٹرز نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صابر حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی ادویات کا کاروبار کرنے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،ضلع میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز،کلینک اور ہسپتال سیل کئے جائیں،زائد المیعاد،ممنوعہ اور سمگل شدہ ادویات بیچنے والوں کے خلاف ایکشن تیز کیاجائے،ادویات کی خرید وفروخت کا ریکارڈ نہ رکھنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے ، انہوں نے کہا کہ فزیشن سیمپل فروخت کرنا خلاف قانون ہے،ڈرگ انسپکٹرزفیلڈ میں غیر قانونی کاروبار کرنیوالوں کو قانون کی گرفت میں لائیں،کوالیفائیڈ پرسن کے بغیر کسی کو میڈیسن فروخت کرنے کی اجازت نہ دی جائے،رجسٹریشن کے بغیر چلنے والے سٹوروں اور میڈیسن کے گوداموں کو سیل کیا جائے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں