سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی ذات پرکیچڑاچھالنےوالےسیاست میں آکراحترام انسانیت کونہ بھولیں،یہ ملک دشمنوں کی سازش ہے: مبشرلقمان

لاہور:سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارکی ذات پرکیچڑاچھالنے والےسیاست میں آکراحترام انسانیت کونہ بھولیں،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سنیئرتجزیہ نگار،معروف صحافی کھرا سچ پروگرام کے میزبان مبشرلقمان نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان عزت مآب ثاقب نثارکی شخصیت ان کےخاندان کے بارے میں پھیلائی جانے والی ان کے خاندان سے متعلق تصاویروں پربہت دکھ کا اظہارکیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق سنیئر تجزیہ نگارمبشرلقمان نے مبشرلقمان یوٹیوب چینل پراس حوالے سے دکھ بھری گفتگوکرتے ہوئے کہا ہےکہ انہیں اس بات کا بہت دکھ ہےکہ بعض لوگوں نے اپنے سیاسی مقاصد کی خاطران کے خاندان کی ایک ذاتی تقریب کی تصاویرسوشل میڈیا پرشیئرکی گئیں ہیں

مبشرلقمان نے اس موقع پر کہا کہ بحثیت قوم ہرکوئی جانتا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثارنے جہاں پاکستان میں انصاف کی فراہمی میں بہت ہی گراں قدرخدمات سرانجام دیں وہاں اپنی ذاتی کوشش سے جاتے جاتے کچھ ایسے کام بھی کردیئے کہ جن سے کسی قوم کی نسل نوکی آبیاری کی توقع کی جاسکتی ہے

مبشرلقمان نے کہا کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے پاکستان میں ڈیم کی تعمیر کےلیے جواہم اقدامات کیئے وہ قابل تعریف ہیں ، انہوں نے جوڈیم فنڈ کے لیے مہم شروع کی وہ ایک بہت ہی اچھی اورقابل تعریف کوشش تھی ، یہ ٹھیک ہے کہ اس مہم سے فوری طورپرایک ڈیم کی تعمیرکے لیے درکارفنڈز کا اکٹھا ہونا ممکن نہیں‌تھا لیکن پھر بھی ان کے اقدامات سے ایک ایسا سلسلہ شروع ہوگیا ہےکہ پاکستان بھر سے لوگوں نے فنڈز دیئے حتی کہ پاک فوج نے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا

مبشرلقمان نے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عزت مآب ثاقب نثارنے ایک ایسے کام کی بیناد رکھ دی جس کا سلسلہ چلتا رہے گا، اوراس کا فائدہ ملک وقوم کوہوگا، ان حالات میں‌ جب ایک شخٰص کی بہت زیادہ ملک وقوم کے لیے خدمات ہوں اورپھروہ ایک سپریم کورٹ آف پاکستان کا چیف جسٹس بھی رہ چکے ہوں‌ان کی ذات کے بارے میں ان کے خاندان کے بارے میں ان کے اولاد کے بارے میں اس قسم کی گھٹیا حرکتیں قابل مذمت ہیں ،

ثاقب نثارکے بارے میں جوسازش تیارکی گئی اس کا کھوج لگانے کے لیے ایف آئی اے کوذمہ داری سونپی گئی ہے ، مبشرلقمان نے کہا کہ جس طرح ایف آئی اے کسی کیس کی تفتیش کرتا ہے اس طرح توبڑا عرصہ لگ جاتا ہے جس سے کسی سود مند کارووائی کی امید کرنا شاید اچھا نہیں‌

سنیئر تجزیہ نگار نے کہا کہ آخرسابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثاراورپھران کی طرف سے ڈیم مہم کونشانے بنانے والے وہی ہیں‌جنہوں نے سابق صدر ایوب خان کو مخالفت کی اوراس وجہ سے کی کہ ایوب خان نے بھی پاکستان کوروشنی اورزندگی دینے والے تربیلا اورمنگلا ڈیمز کی بنیاد رکھی اورپھرتکمیل تک پہنچایا

مبشرلقمان نے بڑے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بھارت پاکستان کے پانیوں پرڈیم بناکرپاکستان کوخشک کررہا ہے ، اس پرتوکبھی کسی نے بات نہیں کی ، لیکن اپنے ہی ملک کی عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس اوران کے خاندان کے بارے میں پراپیگنڈہ کیا جانا کہ ان کے خاندان کے فلاں فلاں شخص کوکسی باہرکےملک کی نیشنیلٹی مل گئی ، وہ باہرسیٹل ہوگئے ہیں‌

مبشرلقمان نے کہا کہ جن لوگوں نے حرکت کی ان کوچاہیے تھا کہ وہ اپنے کیے کی معذرت کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ ایک چیزجس کے بارے میں میں اورمیری طرح دوسرے ذمہ داربھی کبھی یہ پسند نہیں کریں‌گے کہ کسی کی شادی پرجاکر وہاں تصاویراتارکریا ایسا کام کریں کہ جس سے گھروالوں کی توہین اورتضیحک ہوتی ہوَ انہوں نے مزید کہا کہ ہرکوئی جانتا ہےکہ شادیوں پرہمیشہ گھروالے ، رشتہ داراوردوست احباب ہوتے ہیں ان کوعزت دی جاتی ہے لیکن اگرشادی میں آنے والا ہی اپنے میزبان کوبدنام کرنے کی کوشش کرے تو اس سے بڑھ کراس خائن آدمی کے لیے اوربدبختی کیا ہوسکتی ہے

مبشرلقمان نے اس موقع پر کہا کہ شادی والے گھرمیں خوشیوں کا سامان ہوتا ہے ، وہ بھی چاہتے ہیں کہ آنے والے مہمان بھی خوش ہوں ، وہاں ایک خوبصورت ماحول ہوتا ہے لیکن اس دوران اگرآنے والے ہی اپنے میزبان کی خوشیوں پرپانی پھیریں گے توپھرمیزبان کےلیے اس سے بڑھ کراورتکلیف کی بات کیا ہوسکتی ہے

مبشرلقمان نے گفتگوکرتے ہوئے اس بات کے عزم کا اظہارکیا کہ وہ تواس ملک کواور اس ملک کے اداروں اوراداروں کے سربراہان کے خلاف مہم چلانے والوں کوضروربے نقاب کریں گے ، انہوں نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ ایسے لوگ فیک اکاونٹ سے اس قسم کی جھوٹی کہانیاں گھڑتے ہیں ، فیک تصویریں لگاتے ہیں لیکن میں پھربتا رہا ہوں کہ مبشرلقمان پاکستان کے خلاف اس قسم کی مہم چلانے والوں‌کوضرور بے نقاب کرے گا تاکہ اس ملک کی شان پر، آن پراورسلامتی پرکوئی آنچ نہ آئے

مبشرلقمان نے کہا کہ پاکستان کے دشمن کسی دوسرے ملک میں بیٹھ کرپاکستان کے خلاف مہم چلاتے ہیں ، ہمیں ان کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے ، اپنے ہی ہم وطنوں کی بدنامی کا باعث نہ بنیں ، اپنے ہی لوگوں کی خوشیوں پرپانی نہ پھیریں ، ہم اگرآج کسی کے لیے گڑھا کھودیں گے توکل کواس گڑھے میں ضرور گریں لیکن اس وقت یہ وقت گزرچکا ہوگا ، لہٰذاہمیں ایک دوسرے کی عزت کا پاس کرنا چاہیے

Comments are closed.