پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں نواز شریف بری

سابق وزیراعظم نواز شریف کو اس کیس میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا
0
27
nawa shareef

احتساب عدالت لاہور نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں نواز شریف کو بری کردیا

احتساب عدالت لاہور میں نواز شریف کے خلاف غیر قانونی پلاٹس الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مقدمہ سے بری کر دیا ۔نواز شریف کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریفرنس بنایا تھا سابق وزیراعظم کا پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کوئی کردار نہیں نئے قانون کے تحت یہ کیس نہیں بن سکتا ،
احتساب عدالت کے جج راؤ عبدالجبار خان نے فیصلے میں کہا کہ اس کیس میں میر شکیل الرحمٰن سمیت تمام ملزمان بری ہو چکے ہیں سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی بری کیا جاتا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اس کیس میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا ،

نوازشریف کی جائیداد نیلامی کیخلاف حکم امتناعی سے متعلق درخواستیں دائر تھیں ،عدالت نے ان درخواستوں کو واپس نیب کو بھجوانے کا حکم دیا تھا وکلاء کی درخواست پر عدالت نے میاں نواز شریف کی بریت کا فیصلہ سنایا

اس کیس میں نواز شریف کی تمام جائیدادیں بھی قرق کی گئی تھیں، ریفرنس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، جنگ جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کو نامزد کیا گیا تھا، سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض رسول اور ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمینٹ میاں بشیر احمد کو نامزد کیا گیا تھاا،پراسکیوٹر کے مطابق ملزم میر شکیل الرحمن نے 1، 1کنال کے 54 پلاٹ جوہر ٹاؤن کے ایچ بلاک میں میاں نواز شریف سے ایگزمپشن پر حاصل کئے ملزم میر شکیل نے نواز شریف کی ملی بھگت سے 2 گلیاں بھی الاٹ شدہ پلاٹوں میں شامل کرلیں میر شکیل نے اپنا جرم چھپانے کیلئے پلاٹ اپنی اہلیہ اور کمسن بچوں کے نام پر منتقل کرواٸے تھے،

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

Leave a reply