اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)موضع شیخ روشن میں پلاٹ کا تنازع ایک شخص قتل
ظلم اور بربریت کا یہ عالم ہے کہ میرے خاوند کو قتل کرنے کے بعد مزید دھمکیاں مل رہی ہیں ذکیہ بی بی
ظلم کی ایک نئی تاریخ رقم میرے خاوند کو قتل کر کے اس کا خون چھپایا جارہا ہے حق و انصاف کے داعی ڈی پی او نوٹس لے کر میرے خاوند کے قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کریں ذکیہ بی بی تفصیل کے مطابق بستی عزت خاں موضع شیخ روشن کی ذکیہ بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خاوند اور کالو بلوچ ولد بخت علی کے مابین ایک پلاٹ کا تنازع چل رہا تھا مورخہ 8 جون صبح تقریبا 8 بجے میرا خاوند اپنے بیٹوں شان اور عبداللہ کے ہمراہ متذکرہ پلاٹ میں دیوار تعمیر کررہا تھا کہ کالو بلوچ اس کا بیٹا جاوید رفیق ولد کرم حسین حنیف کمبوہ اور اختر ولد خادم بھٹی نے باہم صلح و مشورہ ہوکر دھاوا بول دیا اور کالو بلوچ نے للکارا اور کہا کہ تو میرے پلاٹ پر کیسے دیوار تعمیر کررہا ہے میرے خاوند نے کہا کہ اگر پلاٹ تیرا ہے تو آپ عدالت جائیں لیکن کالو بلوچ طیش میں آگیا اور اپنے بیٹے کو کہا کہ اسے سبق سکھاؤ جاوید نے میرے خاوند کو گریبان سے پکڑ کر دھکا دیا وہ نیچے گر گیا میرے بیٹوں نے اپنے باپ کو چھڑانے کی کوشش کی لیکن رفیق حنیف اور اختر نے ان کو دبوچ لیا اور جاوید میرے خاوند کے سینہ پر چڑھ کر زور زور سے جمپ لگانے شروع کردیئے اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور الزام علیہان کالو بلوچ وغیرہ نے فورا گھر جاکر اپنے برتن صحن میں بکھیر دیئے اور ایک نیا ڈرامہ رچایا تاکہ قتل چھپ جائے اور 15 پر پکار کردی کہ مقتول والے ہمارے گھر ڈکیتی کررہے ہیں جس پر 15 موقع پر پہنچی اور ان کو جھوٹا قرار دیا لیکن اس کے باوجود پولیس نے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی اسی اثناء 1122 کو بلایا گیا اور لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا پانچ گھنٹے تک لاش ہسپتال رہی ہمیں پوسٹ مارٹم بھی نہ کرانے دیا گیا اور پولیس والوں نے میرے بیٹے شان سے زبردستی شناختی کارڈ لے کر بغیر پوسٹ مارٹم لاش بھیجوا دی ڈی پی او بہاول پور نوٹس لے کر میرے مقتول خاوند کے نامزد قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرا کر ان کو قرار واقعی سزا دیں

Shares: