امریکا نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی ’سازش‘ کر رہا تھا، جو دونوں ممالک کے تنازع کو دوسرے خطے تک پھیلانے کی ایک نئی کوشش ہو سکتی تھی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ ایران کی انقلابی گارڈز کی خصوصی القدس فورس نے گزشتہ سال کے آخر میں یہ سازش تیار کی، جسے اس سال ناکام بنا دیا گیا۔اہلکار کے مطابق سازش ناکام بنائی جا چکی ہے اور فی الحال کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔ تاہم، انہوں نے اس حوالے سے کوئی تفصیلی شواہد یا یہ وضاحت فراہم نہیں کی کہ کارروائی کس طرح روکی گئی۔ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ منصوبہ 1 اپریل گزشتہ سال کے بعد عملی جامہ پہنانے کا ارادہ تھا، جب اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے کمپلیکس پر حملہ کیا تھا، جس میں انقلابی گارڈز کے کئی اعلیٰ افسران ہلاک ہو گئے تھے۔بعد ازاں اسرائیل نے ایران میں وسیع پیمانے پر بمباری مہم شروع کی، جس میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جبکہ امریکا نے مبینہ طور پر ایران کے جوہری مقامات پر بمباری میں اسرائیل کا ساتھ دیا۔

محسن نقوی نے اے سی سی کےنئے ٹورنامنٹس کا پلان طلب کرلیا

نیو یارک اور لندن کے میئر کو مذہبی عقیدے کی بنیاد پر تنقید کا سامنا

نیو یارک اور لندن کے میئر کو مذہبی عقیدے کی بنیاد پر تنقید کا سامنا

حکومت 27ویں آئینی ترمیم پاس کروانے میں جلدی میں نہیں، خواجہ آصف

Shares: