چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہونے والی تعمیرات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت کی ہے

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم کی جلد تعمیرنو کا وعدہ پورا کر دیا گیا ہے اور اس میں ایف ڈبلیو او (فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن) نے دن رات محنت کرکے اس کی تکمیل کی۔ اس سٹیڈیم کی مکمل تعمیر سے کرکٹ کے میدان میں نئی روح پھونک دی جائے گی۔ اس سال تین بڑے کرکٹ ایونٹس ہونے جا رہے ہیں، جن میں سے سب سے اہم چیمپئنز ٹرافی ہے۔ اس ایونٹ کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں ، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کا عمل بھی جلد مکمل ہو جائے گا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان 7 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، جبکہ صدر مملکت 11 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 16 فروری کو لاہور میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب ہوگی، جس میں تمام ملکوں کے کرکٹ بورڈز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی پر انہیں مکمل اعتماد ہے اور انہوں نے بہترین ٹیم منتخب کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔انہوں نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں جدید طرز کے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کا بھی عندیہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سٹیڈیم کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

آخر میں، محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صائم ایوب کی طبیعت کے حوالے سے بھی بات کی اور بتایا کہ ان کی طبیعت اب بہتر ہے، لیکن مکمل صحت یاب ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

تھیٹر مالکان کو فحاشی پر سخت کارروائی کی دھمکی

پیکا ایکٹ،ملک بھر میں صحافی سراپا احتجاج،پریس کلبوں پر سیاہ پرچم

Shares: