یمن کے دارالحکومت صنعا کے جنوبی علاقے حدا میں اسرائیلی فضائی حملے میں حوثی رہنما اور وزیراعظم احمد غالب ہلاک ہوگئے ہیں۔

روسی میڈیا کے مطابق، احمد غالب اپنے گھر پر بمباری کا شکار ہوئے، جس میں ان کے ساتھ تین دیگر ساتھی بھی مارے گئے۔انصاراللہ نے گزشتہ سال 10 اگست کو احمد غالب کو وزیراعظم مقرر کیا تھا۔ وہ حوثیوں کی سپریم سیاسی کونسل کے اہم رکن بھی تھے اور تنظیم کی سیاسی قیادت میں مرکزی حیثیت رکھتے تھے۔

دوسری جانب، یمنی وزارت دفاع نے اسرائیلی حملوں میں اپنی قیادت کو نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی اور قحط سالی کیخلاف کارروائیوں کو جاری رکھے گی۔اسرائیلی فوج نے حالیہ حملوں میں انصاراللہ کے متعدد رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ چار روز قبل بھی اسرائیل نے یمن میں فضائی کارروائیاں کی تھیں، جن میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Shares: