وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور جمیعت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے اس معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے سراہا اور کہا کہ پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی سعادت حاصل ہونا خوش آئند ہے۔رابطے کے دوران مشرق وسطیٰ اور خصوصاً غزہ کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ گفتگو میں غزہ میں مستقل امن، فلسطینیوں کے حقوق اور اس مقصد کے لیے پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ حماس کے حالیہ بیان کو خطے میں امن قائم کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا نادر موقع سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ بندی سے نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام ممکن ہو سکے گی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا دیرینہ خواب پورا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن خطے کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نہایت اہم ہے۔

سمندری طوفان ’شکتی‘ میں شدت، ساحلی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان

Shares: