وزیراعظم ،قائد حزب اختلاف کی بلوچستان حملے کی مذمت

0
50
وزیراعظم ،قائد حزب اختلاف کی بلوچستان حملے کی مذمت

وزیراعظم ،قائد حزب اختلاف کی بلوچستان حملے کی مذمت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بلوچستان میں حملے کی مذمت کی ہے

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ،دہشت گردوں کو بلوچستان کا امن خراب کرنے نہیں دیں گے وزیراعظم عمرا ن خان نے بلوچستان حملے میں شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے بھی بلوچستا ن دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے شہبازشریف نے ایف سی کے شہداکو خراج عقیدت، اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا .شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ارض وطن کی سلامتی پر قربان ہوجانے والے بیٹوں پر فخر ہے ،بلوچستان میں بدامنی کے بڑھتے واقعات باعث تشویش ہیں امن وامان کی موجودہ صورتحال سنجیدگی سے غور کا تقاضا کررہی ہے

واضح رہے کہ زیارت اور تربت میں ایف سی اہل کاروں پر حملوں کے دو مختلف واقعات میں چار ایف سی کے اہلکار شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردی کا پہلا واقعہ زیارت کے علاقے پیر اسماعیل پیش آیا جس میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سات سے آٹھ دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ دہشت گردوں سے مقابلے میں ایف سی کے چھ جوان زخمی ہیں۔

Leave a reply