وزیراعظم اور ولی عہد ابوظہبی کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

0
42

وزیراعظم اور ولی عہد ابوظہبی کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان اور ولی عہد ابوظہبی محمد بن زید النہیان کی ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد پاکستان پہنچے تو نور خان ایئر بیس پر وزیراعظم عمران خان نے انکا شاندار استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان خود نور خان ایئر بیس پہنچے اور معزز مہمان کا خیر مقدم کیا،ولی عہد ابوظہبی کاریڈکارپٹ استقبال کیاگیا،نور خان ایئر بیس پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کو پھول پیش کئے،ولی عہد ابوظہبی کے ساتھ امارات کا اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان خود گاڑی ڈرائیو کر کے وزیراعظم ہاؤس پہنچے.

واضح رہے یو اے ای کے ولی عہد نے گزشتہ سال 6 جنوری 2019ء کو پاکستان کا دورہ کیا تھا جو کسی بھی عالمی رہنما کی طرف سے سال کا پہلا دورہ پاکستان تھا۔

شیخ محمد بن زید کے اس دورے سے صرف ایک ہفتہ قبل ہی امارات کے وزیر برائے رواداری شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان اسلام آباد آئے تھے۔ انھوں نے وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی سے الگ الگ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے امکانات پر بات چیت کی تھی۔

 

Leave a reply