پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کےنومنتخب عہدیداروں کوصدر،وزیراعظم سمیت اہم رہنماوں کی مبارکباد

0
59

اسلام آباد:پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کےنومنتخب عہدیداروں کوصدر،وزیراعظم سمیت اہم رہنماوں کی مبارکباد کے پیغامات ابھی تک آرہے ہیں اور ساتھ ہی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہاہے

پی ایم میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ افضل بٹ کا پی ایف یو جے کا صدر اور ارشد انصاری کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونا صحافی برادری کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے،دیگر تمام نومنتخب عہدیداروں کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیدار میڈیا اور صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا اور اظہار رائے کی آئینی آزادیوں پر پختہ یقین رکھتے ہیں،میڈیا اور صحافی برادری کو سازگار پیشہ وارانہ ماحول کی فراہمی اور مسائل کے حل میں بھرپور معاونت فراہم کریں گے

اس سے پہلے صدرمملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے بھی پی ایف یو جے کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکبا دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ملک میں ایک معیاری اورمثبت صحافت کو فروغ حاصل ہوگا

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے نتائج کااعلان کر دیا گیا۔ افضل بٹ صدر اور ارشد انصاری سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ جبکہ لالہ اسد پٹھان فنانس سیکریٹری کی نشست پر کامیاب قرار پائے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کے لئے لاہور کے مقامی ہوٹل میں پولنگ ہوئی۔ ووٹرز نے فنانس سیکریٹری اور ایف ای سی ممبر ز کا چناؤ کیا۔

افضل بٹ صدر ، ارشد انصاری سیکرٹری جنرل بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے تھے جبکہ سندھ لالہ اسد پٹھان فنانس سیکریٹری کی نشست پر اپنے مدمقابل کو بھاری اکثریت سے شکست دیکر فاتح قرار پائے۔

نعیم حنیف ، خورشید عباسی، سلیم شاہد اور سید بخاری شاہ نائب صدور منتخب ہوئے۔ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی نشست پر عبدالروف مان، ایوب ترین، لیاقت علی خان اور محمد شاہد چودھری کامیاب ہوئے۔

فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے پچیس ارکان بھی منتخب ہو گئے۔ کامیاب ہونے والے عہدیداروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ نومنتخب صدر افضل بٹ کا کہنا تھا پاکستان میں صحافیوں کے مسائل کو ہر ممکن سطح پر حل کرائیں گے۔

پی ایف یوجے کے نومنتخب فنانس سیکرٹری لالہ اسدپٹھان نے کہا ہم نے صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑنی ہے۔

Leave a reply