وزیراعظم آزاد کشمیرکا جے یو آئی کے مظفرآباد میں کشمیر مارچ کی میزبانی کا اعلان
جمعیت علماء اسلام آزاد کشمیر کے زیراہتمام کشمیر میں آزادی مارچ 19 ستمبر کو ہو گا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادی مارچ کے لئے تیاریاں جاری ہیں،جےیوائی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل مولانا امتیاز عباسی کی قیادت میں وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی اور انہیں مارچ میں شرکت کی دعوت دی،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے دعوت قبول کرتے ہوئے آزادی مارچ کی میزبانی کرنے کا اعلان کر دیا.
راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مظفرآباد میں ہونے والے آزادی مارچ میں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت اور کارکنان بھی شریک ہوں گے،
واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام کا کشمیر مارچ 19 ستمبر کو ہو گا جس سے مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے.