مزید دیکھیں

مقبول

وزیراعظم‌ آزاد کشمیر تنویر الیاس سو دن میں ہی فلاپ،کارکردگی زیرو،اراکین بھی بول پڑے

وزیراعظم‌ آزاد کشمیر تنویر الیاس سو دن میں ہی فلاپ،کارکردگی زیرو،اراکین بھی بول پڑے

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس 100 دن میں ہی فلاپ ہو گئے، حکومت ٹیک آف نہ کر سکی نہ وزیر اعظم حکومتی رٹ منوا سکے، میگا پروجیکٹس کا آغاز تو دور 100 دن میں ایک اینٹ بھی نا لگ سکی کئی میگا پروجیکٹس پر کام بند ریاستی مشینری میں بے چینی بڑھنے لگی وزیر اعظم سردار تنویر الیاس سو دن میں صرف اٹھا رہ دن آزاد کشمیر میں نظر آئے

وزیراعظم سردار تنویر الیاس سیکرٹریٹ مظفر آباد تین بار آئے اسمبلی اجلاسوں میں شرکت نہ ہی قانون سازی میں دلچسپی آزاد کشمیر حکومت بری طرح پٹ گئی ہزاروں فائلز وزیراعظم کی دستخط کی منتظر محکمانہ اجلاس بھی نہ بلائے جا سکے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا کسی بھی میٹنگ میں پہنچنا ایک خواب لگنے لگا بلدیاتی الیکشن سر پر پہنچ گئے لیکن حکومتی پارٹی کا گراف گر گیا ممبران اسمبلی ،وزرا ،کارکنان و دیگر شدید پریشانی کا شکار سیاسی مبصرین نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو آزاد کشمیر کی تاریخ کا پہلا فلاپ وزیراعظم قرار دے دیا اور زور دیا ہے کہ عمران خان کو سردار تنویر الیاس کو وزارت عظمی سے الگ کرنا پڑے گا ورنہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کا مستقبل تاریک ہو جائے گا خفیہ اداروں کی چشم کشا رپورٹ منظر عام پر آ گئی

سردار تنویر الیاس کو حلف لئے سو دن گزر گئے لیکن حکومت ٹیک آف کر سکی نہ ہی اپنی رٹ منوا سکی آزاد کشمیر کی پہلی حکومت ہے جو ناکام نہیں بلکہ فلاپ ہو گئی خفیہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس دفتر آتے ہیں نا ہی حکومتی امور پر توجہ دے پا رہے ہیں جس کی وجہ سے ریاست میں شدید بے چینی ہے رپورٹس کے مطابق پہلے سو دنوں میں سرادر تنویر الیاس صرف اٹھارہ دن ریاست میں نظر آئے جبکہ باقی 82 دن اسلا آباد یا کہیں اور گزارے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تنویر الیاس حکومتی امور چلانے میں سنجیدہ ہیں نہ ہی ان کی ٹیم میں سنجیدگی نظر آ رہی ہے وزرا ممبران اسمبلی اور کارکنوں کو وزیراعظم تک رسائی ہے نہ ہہ ان کی شنوائی- وزیراعظم کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر یہی صورتحال رہی تو حکومت اپنی رٹ منوا سکے گی نہ ریاست میں تعمیرو ترقی کا باب شروع کر سکے گی سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ تین ماہ کے اندر وزرا کارکردگی شو کریں گے ورنہ گھر جانا پڑے گا لیکن یہاں تو وزیراعظم ہی فلاپ ہو گئے وزیر اعظم نے اپنے دور اقتدار میں کئی بار محکمانہ اجلاس بلائے لیکن وہ خود دفتر نہ آسکے جس کہ وجہ سے اجلاس ملتوی کرنے پڑے وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے کابینہ کا اجلاس چار بار بلا کر ملتوی کیا جس پر وزرا نے شدید احتجاج کیا تو وزیراعظم کو مجبورا اجلاس میں آنا پڑا وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کے بلائے ہوئے کسی بھی اجلاس میں شرکاء نہیں آتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں وزیراعظم سردار تنویر الیاس کسی صورت اجلاس میں نہیں آئیں گے وزیراعظم سو رہے ہیں کا تاثر عام ہو گیا

پارٹی رہنماوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس پارٹی صدر بھی ہیں لیکن انہوں نے ایک بار بھی پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا جبکہ بلدیاتی الیکشن سر پر پہنچ گئے لیکن وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی توجہ نہیں غیر سنجیدگی بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کیلئے مشکلات کھڑی کر سکتاہے عوام میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ وزیراعظم پیسے کے بل بوتے پر حکومت چلا لیں گے ان کے خلاف عدم اعتماد کوئی لاسکتا ہے نہ ہی ان کے خلاف کوئی ووٹ دے سکتا ہے وہ سمجھتے ہیں کہ سب ان کے خریدے ہوئے ہیں سرادر تنویر الیاس کا ماننا ہے کہ عمران خان کے قریبی دوستوں کو بھی مینج کر کے حکومت چلا سکتے ہیں کوئی خوف ہے نا خدشہ اس لیے تمام امور میں غیر سنجیدگی کی انتہا پائی جاتی ہے پونچھ میں وزیراعظم کا داخلہ تک بند ہو گیا پونچھ تحریک حکومت کیلئے ہی نہیں بلکہ پاکستان اور کشمیر کے رشتے کو بھی کمزور کر گئی گزشتہ چار ماہ میں خود مختار فیکٹر میں تیزی نظر آئی جبکہ پاک آرمی کے خلاف بھی پہلی بار نعرے بازی کی گئی سلامتی کے اداروں نے سرادر تنویر الیاس کو ریاست کے لیے خطرناک قرار دے دیا

تنویر الیاس سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی بھی رہ چکے ہیں، تنویر الیاس نے ایک اخبار بھی شروع کیا تھا تا ہم ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اکثر ملازمین کام چھوڑ گئے تھے جس کے بعد تنویر الیاس نے اخبار بند کر دیا،، تنویر الیاس جب سے وزیراعظم آزاد کشمیر بنے ہیں، آزاد کشمیر میں انکی اپنی جماعت تحریک انصاف کے اراکین کئی اضلاع میں احتجاج کر چکے ہیں، سردار تنویر الیاس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک بار صحافیوں کو صحافت سکھانا شروع کر دی تھی جس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا تھا، تنویر الیاس کی کارکردگی سے سوائے انکے ترجمانوں کے کوئی بھی مطمئن نہیں ہے

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan