وزیراعظم آزاد کشمیر سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی ملاقات

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے چیئرمین کشمیر کمیٹی فخرامام نے کشمیر ہاوَس میں ملاقات کی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماوَںنے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے مشترکہ اعلامیہ کا خیر مقدم کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کی مذمت کشمیریوں کی قربانیوں کا ثمر ہے ،مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاوَن ہے،80لاکھ لوگوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں.

مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ نریندرمودی کی پالیسیاں عالمی امن کےلیےخطرہ ہیں، مودی وہی طرزعمل اختیار کر رہاہےجوہٹلرنےکیاتھا، مودی کشمیرمیں وہی کررہاہےجوہٹلرنےپولینڈمیں کیاتھا، بی جےپی پرآرایس ایس کاقبضہ ہے، اخلاقی،سیاسی اورسفارتی حمایت سےآگےبڑھنےکی ضرورت ہے، کشمیرکی آزادی پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،

مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہئے ،چیئرمین کشمیر کمیٹی

مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،صدر مملکت

پاک فوج کی وردی اور ٹوپی پہنے شاہد آفریدی نے بھارت کو للکار دیا

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کشمیر کا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا ،کشمیر کے معاملے پر متحداور اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم کے دورہ مظفرآباد سے انتہائی مثبت پیغام جائےگا،

حکومتی اقدامات سے مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا، چیئرمین کشمیر کمیٹی

Comments are closed.