وزیراعظم ، چیف الیکشن کمشنراورگورنرخیبرپختونخوا کو عہدوں سےہٹانے کیلئے درخواست دائر

shehbaz karachi

اسلام آباد،پشاور: وزیراعظم شہبازشریف اور چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کوعہدوں سے ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ میں اور گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کوعہدے سے ہٹانے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردی گئیں-

باغی ٹی وی :سپریم کورٹ میں وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف درخواست ظہور مہندی نامی شہری نے دائر کی درخواست میں وفاق، شہباز شریف، سکندر سلطان راجہ، صدر عارف علوی اور مولانا فضل الرحمان کو فریق بنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 لاہور رجسٹری میں چیلنج

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف الیکشن فنڈز بل مسترد ہونے پراعتماد کھو بیٹھے ہیں،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا الیکشن کے لئے فنڈز اور سیکیورٹی کا تقاضا غیرمناسب ہے۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ قراردیا جائے شہباز شریف اور چیف الیکشن کمشنر انتخابات کے معاملے پر پارٹی بن چکے ہیں، سپریم کورٹ نگراں وزیر اعظم اور نگراں چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا حکم دےعدالت عظمیٰ 21 ارب روپے جاری کرنے، فوج اور رینجرز کے بغیر الیکشن کرانے کا حکم دے۔

بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس،پاکستان کا آن لائن شرکت کا …

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کے لئے ہائیکورٹ میں معظم بٹ ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی دائر درخواست میں صدر پاکستان، عارف علوی، وفاقی حکومت، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین پاکستان کے مطابق گورنر نگراں حکومت کےقیام کےبعد الیکشن تاریخ دینے کا پابند ہوتا ہے لیکن گورنر نے اسمبلی تحلیل کے 90 روز گزرنے کے باوجود الیکشن تاریخ نہیں دی اس لئے گورنر خیبرپختونخوا نے آئین کی خلاف وزری کی، گورنر کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کی جائے اور صدر پاکستان قائمقام گورنر نامزد کریں۔

اینڈرائیڈ فون جن میں واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا اسمبلی انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دیں جبکہ نگران حکومت کی 90 دن مدت ختم ہوگئی، نگراں وزارء اپنے دفاتر خالی کریں-

Comments are closed.