وزیراعظم ہاؤس کے سامنے پی ٹی آئی ووٹر کی خود کشی کی کوشش، ہسپتال جا کر چل بسا

0
42

وزیراعظم ہاؤس کے سامنے پی ٹی آئی ووٹر کی خود کشی کی کوشش، ہسپتال جا کر چل بسا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ایک شہری نے خود کشی کر لی.

وزیراعظم ہاؤس کے گیٹ نمبر دو کے سامنے فیصل نامی شہری نے خود کو آگ لگا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی اور خود کو آگ لگا لی جس کو زخمی حالت میں پمز منتقل کیا گیا بعد ازاں پمز میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا.

کہا جا رہا ہے کہ فیصل کے قریبی عزیز کے علاج میں پولی کلینک ہسپتال میں علاج میں غفلت برتی گئی ہےشہری کے پاس سے وزیر اعظم ہاؤس کو لکھا گیا خط بھی برآمد ہوا، جس میں لکھا گیا تھا کہ میرا قصور بس اتنا ہے میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور لوگوں سے مانگا.خط میں جواد احمد عباسی نامی سیاستدان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا، خط میں مزید کہا گیا تھا کہ میں نے جواد عباسی کے خلاف وزیر اعظم سیکرٹریٹ درخواست دی تھی جو سی پی او راولپنڈی کو مارک کی گئی تھی،میں جواد احمد عباسی کے خلاف پیر ودائی تھانہ گیا لیکن کاروائی نہ کی گئی ،میرے اوپر 20 لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ بھی کروا دیا گیا

Leave a reply