چینی وزیراعظم انتہائی سخت سیکورٹی اور وی وی آئی پی پروٹوکول میں وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے
وزیراعظم ہاؤس میں چینی وزیراعظم کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی،وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب کا استقبال کیا. مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے چینی وزیراعظم کو گارڈآف آنرپیش کیا. پاکستان اور چین کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں. دونوں وزرائے اعظم کے درمیان خیر سگالی کے جذبات کا اظہار ہوا،وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی چیانگ سے کابینہ ارکان اور عملے کا تعارف کرایا. چین کے وزیراعظم نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے تعارف کرایا.چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطےمیں پودالگایا.
چینی وزیراعظم کا دورہِ پاکستان ،سی پیک ورکنگ گروپ سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا ہے،سی پیک کے تحت گوادر پر ساتویں جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس کے نکات کی دستاویز کا تبادلہ ہوا ہے،دونوں ممالک کے درمیان سمارٹ کلاس رومز کے حوالے سے دستاویز کا تبادلہ ہوا ہے،دونوں ممالک کے درمیان انسانی وسائل کی ترقی سے متعلق دستاویز کا تبادلہ ہوا ہے،سی پیک ورکنگ گروپ سے متعلق دستاویز کا تبادلہ ہوا ہے،دونوں ممالک کے درمیان اطلاعات اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کی دستاویز کا تبادلہ ہوا ہے
چینی وزیراعظم کی 11 سال بعد آمد کے ساتھ سی پیک فیز 2 کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ نیا مرحلہ معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور علاقائی تجارت کو مزید مضبوط بنائے گا۔ پاکستان اور چین مل کر روشن مستقبل کی تعمیر کر رہے ہیں
قبل ازیں چینی وزیراعظم پاکستان پہنچے تو اسلام آباد میں نور خان ائربیس پر وزیراعظم شہباز شریف نے چینی وزیراعظم کا استقبال کیا،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے،یہ دورہ کسی بھی چینی وزیر اعظم کا 11 برس بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہے.چینی وزیراعظم طیارے سے باہر آئے تو انہوں نے ہاتھ ہلایا، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور شرکا نے بھی جوابا ہاتھ ہلایا ،چینی وزیراعظم کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا، چینی وزیراعظم کو اسلام آباد پہنچنے پر ایئر پورٹ پر ہی 21 توپوں کی سلامی دی گئی، بعد ازں وزیراعظم شہباز شریف اور چینی وزیراعظم بات چیت کرتے ہوئے آگے بڑھے
چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کو باہمی دوستی کے نئے باب کی شروعات سمجھتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےچین کے وزیراعظم لی چیانگ کی آمد پرپر جوش خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ کو حکومت پنجاب اور عوام کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہیں ،چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کو باہمی دوستی کے نئے باب کی شروعات سمجھتے ہیں۔چین اور پاکستان کے مابین تعلقات عالمی امن، خطے کی خوشحالی اور ترقی کے ضامن ہیں۔پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں گرمجوشی کا سہرا پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف کے سر ہے-وزیراعظم محمد شہبازشریف پاک چائنہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں -پاکستان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں سی پیک کا آغاز پاک چین دوستی کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔چینی وزیراعظم کی آمد سے سی پیک پراجیکٹس میں تیزی آئے گی، روز گار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے- پاکستان اور چین کے درمیان باہمی دوستی، اعتماد اور احترام کی مضبوط بنیاد پر قائم ہے، مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان اور چین کا باہمی تعاون تاریخ کا حصہ بن چکاہے -پاکستان اور چین مل کر خوشحال اور پرامن مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ پاک چین دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہو رہی ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو عالمی خوشحالی کے لیے چین کے عزم کا اظہارکرتا ہے۔چین کی اقتصادی ترقی کے ثمرات سے دنیا بھر کے لوگ مستفید ہورہے ہیں۔
ایس سی او سمٹ کانفرنس پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب
چینی وزیراعظم پاکستان پہنچ گئے
ایس سی او اجلاس،اسلام آباد میں صحت کے مراکز کھلے رکھنے کا اعلان
شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس،کن کن ممالک کے وزرااعظم آ رہے پاکستان؟
ایس سی او سربراہی کانفرنس کی تیاریاں عروج پر،محسن نقوی کی اہم ہدایات
"شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس” شہریوں کے لئے خصوصی ٹریفک پلان
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس: فوج کی تعیناتی کے لیے نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ
پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے، شیری رحمان
پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،ایس ای او اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد کے حسن کو چار چاندلگا دیئے گئے
شنگھائی کانفرنس،دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں،شرجیل میمن