وزیراعظم عمران خان کن منصوبوں کا آج کرنے جا رہے ہیں افتتاح؟ اہم خبر
وزیراعظم عمران خان کن منصوبوں کا آج کرنے جا رہے ہیں افتتاح؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج جمعہ کو میانوالی کا دورہ کریں گے،وزیر اعظم عمران خان میانوالی میں 2منصوبوں کا سنگ بنیادرکھیں گے،وہ میانوالی میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے،وزیراعظم 200بستروں پر مشتمل زچہ بچہ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے،وزیراعظم عمران خان نمل یونیورسٹی کا بھی دورہ کریں گے
اپوزیشن کو ملی بڑی کامیابی، ہوئی خواہش پوری، حکومتی حلقوں میں پریشانی کی لہر
وزیراعظم عمران خان کے دورہ میانوالی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، میانوالی کے دورہ کے حوالہ سے شہر بھر میں جوش و خروش پایا جاتا ہے، شہر بھر میں وزیراعظم عمران خان کی میانوالی آمد پر خیر مقدمی بینرز لگائے گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی میانوالی آمد سے قبل تمام محکمے حرکت میں آ گئے ہیں، شہر بھر کی صفائی کے لئے محکمہ بلدیہ بھی متحرک ہو چکا ہے،
تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا
فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ
وزیراعظم دورہ میانوالی کے دوران تاجر برادری اور حلقہ کی عوام سے بھی ملاقات کریں گے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے،
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے 19 جولائی کو میانوالی کا دورہ کیا تھا،انہوں نے نمل انسٹی ٹیوٹ میں ہسپتال کا سنگ بنیاد اور میانوالی ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا.