وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دائر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کروانے کے لیے اسلام آباد تھانہ مارگلہ میں درخواست دائرکر دی گئی،درخواست ایڈووکیٹ چوہدری ناصر عباس منہاس نے دائر کی۔ درخواست میں 295سی اور 295 اے کی دفعات شامل کی گئی ہیں اور مقدمہ درج کرنے کا کہا گیا ہے.
درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے سے لاکھوں عاشقان رسول کی دل آزاری ہوئی۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ میں 17 برس سے وکالت کرتا ہوں، سوشل میڈیا پر ایک کلپ موصول ہوا،جو 9 دسمبر کو جیو نیوز پر چلا ،جس میں ملزم عمران احمد خان نیازی سکنہ بنی گالہ کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا،عمران خان نے اپنی تقریر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کئے،جس سے مجھ سمیت تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے.
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ملزم پہلے بھی ایسی جسارتوں اور گستاخیوں کا مرتکب ہو چکا ہے،مذکورہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے،