وزیراعظم عمران خان کا سپارکو کےسیٹلائٹ گراوَنڈ اسٹیشن اسلام آباد کا دورہ ،خلائی ٹیکنالوجی کےلیےانفرااسٹرکچرکووسعت دینےکی یقین دہانی کرائی

0
76

وزیراعظم عمران خان کا سپارکو کےسیٹلائٹ گراوَنڈ اسٹیشن اسلام آباد کا دورہ وزیراعظم کواسپیس،سائنس اورٹیکنالوجی میں سپارکوکی صلاحیتوں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی-

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے سیٹلائٹ گراوَنڈ اسٹیشن اسلام آباد کا دورہ جس دوران انہیں اسپیس،سائنس اورٹیکنالوجی میں سپارکوکی صلاحیتوں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اور ساتھ ہی وزیراعظم کوقومی سلامتی،سماجی ومعاشی ترقی میں سپارکوکےکردارپر بریفنگ بھی دی گئی علاوہ ازیں وزیراعظم کو نیشنل اسپیس پروگرام2047پربھی وزیراعظم عمران خان کوبریفنگ دی گئی-

اعلامیہ میں کہا کہ وزیراعظم نےتکنیکی سہولیات کاجائزہ لیا،انجینئرزاورسائنس دانوں سے بھی بات چیت کی اورخلائی ٹیکنالوجی کےلیےانفرااسٹرکچرکووسعت دینےکااظہار بھی کیا اور کہا کہ ملکی خودمختاری کےلیےاسٹریٹجک صلاحیتوں کومزیدتقویت دیں گے-

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسٹریٹجک صلاحیتوں کوتقویت دینےمیں تمام دستیاب وسائل بروئےکارلائےجائیں گے مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کےتحت پاکستان کی جوہری اوراسٹریٹجک صلاحیت مکمل محفوظ ہے تاہم اہم قومی مفادات کےتحفظ کےلیےاسٹریٹجک صلاحیت کومستحکم بناتے رہیں گے-

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سپیس بیسڈخدمات اورانفراسٹرکچرکی توسیع کےلیےہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور وزیراعظم کاملکی سلامتی وخودمختاری کوبرقراررکھنےکابھرپورعزم کا اظہار کیا –

اعلامیہ کا کہنا ہے کہ نیشنل سپیس پروگرام2047ملک کی معاشرتی واقتصادی ترقی کوتقویت دےگا –

Leave a reply