وزیراعظم عمران خان کو جلد ملنے والی ہے بڑی خوشخبری

0
35

وزیراعظم عمران خان کو جلد ملنے والی ہے بڑی خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،وزیراعظم عمران خان کی بریت کی راہ ہموار ہو گئی،سرکاری وکیل نے خود عمران خان کی بریت کی حمایت کر دی

وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر بابر اعوان کے دلائل مکمل ہو گئے، سرکاری وکیل نے کہا کہ عمران خان کی بریت پر کوئی اعتراض نہیں ،جج نے کہا کہ کیا استغاثہ نے درخواست کی مخالفت نہیں کرنی ؟ جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ سیاسی مقدمات تھے ان میں ست کچھ بھی نہیں نکلنا،لوگ بھی پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے مرے کیس بھی انہیں پر بنا دیئے گئے،

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو او ایس ڈٰی بنا دیا گیا

پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس، علیم خان کو بڑی خوشخبری مل گئی

واضح رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی اور مبینہ طور پر پی ٹی وی پر حملہ کیا۔ اس دوران شاہراہِ دستور پر تعینات پولیس اہلکاروں اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی اور پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے 50 مظاہرین نے مبینہ طور پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) عصمت اللہ جونیجو کو حملہ کر کے زخمی کیا تھا۔

اسلام آباد پولیس نے ان تمام واقعات کے مقدمات عمران خان، طاہر القادری، عارف علوی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور راجہ خرم نواز گنڈاپور کے خلاف درج کئے جن میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں۔

Leave a reply