وزیراعظم عمران خان کو سپریم کورٹ نے طلب کر لیا

0
49

وزیراعظم عمران خان کو سپریم کورٹ نے طلب کر لیا
سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کی جانب سے این اے 122 میں اپنی جیت کا فیصلہ کالعدم قرار دیے جانے سے متعلق کیس میں وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے

سپریم کورٹ میں این اے 122 میں دوبارہ الیکشن کے خلاف ایاز صادق کی اپیل پر سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ہوئی ،چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سال 2013 قومی اسمبلی کا دورانیہ تو ختم ہو چکا ہے جس پر ایاز صادق کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو جرمانہ ہوا تھا جس کے خلاف اپیل کی گئی وکیل ایاز صادق نے مزید کہا کہ نادرا اور ریکارڈ جائزے کے اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے دھاندلی کے الزامات سے میری کردار کشی کی گئی مجھے جھوٹا کہا گیا ،بطور اسپیکر مجھے بہت زیادہ باتیں سننا پڑیں، میرے بارے میں دھاندلی کرنے کا تاثر بنایا گیا،

وکیل الیکشن کمشن نے بتایا کہ کیس ہارنے پر تمام اخراجات ایاز صادق کو دینے کا کہا گیا سردار ایاز صادق نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سیاسی معاملات کبھی بند نہیں ہوتے، مجھے اسپیکر قومی اسمبلی ہوتے ہوئے بھی جھوٹا اور دھاندلی کرنے والا کہا گیا

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا اس کے بعد آپ الیکشن ہار گئے؟ ایاز صادق نے کہا کہ نہیں میں اس کے بعد بھی الیکشن جیتتا رہا کبھی الیکشن نہیں ہارا،چیف جسٹس نے ایازصادق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت حساس ہیں، جسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ ہتک عزت کا قانون بڑا واضح ہے،اگر آپکی کردار کشی ہوئی تو ہتک عزت کا دعوی دائر کردیں، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سیاسی معاملہ ہے،آپکی قانونی کارروائی کبھی ضائع نہیں جاتی الیکشن ایکٹ 2017 سے بہت بہتری آئی ہے، الیکشن کمیشن نے بھی بہت کام کیا ہے، ہم نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں جلد اس معاملے کو سنیں گے،

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ہتک عزت کا مسئلہ ہے تو الگ سے کیس دائر کریں، جس پر ایاز صادق نے کہا کہ ہتک عزت کا کیس تو کئی سال سے چل رہا ہے، معاملہ میری عزت کا ہے عمران خان سے اور کچھ نہیں چاہتا .وکیل لیگی رہنما نے کہا کہ غلطیاں انتخابی عملے کی تھیں تو ادائیگی ایاز صادق کیوں کریں؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عمران خان کا مؤقف سن کر ہی فیصلہ کریں گے، جلد ہی کیس سماعت کے لیے مقرر ہو جائے گا ،سپریم کورٹ نے ایاز صادق کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان، الیکشن کمیشن اور نادرا کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں

واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے 2013 میں این اے 122 پر مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کی جیت کو کالعدم قرار دیا تھا 2013 میں عمران خان کی شکایت پر الیکشن ٹریبونل نے ایاز صادق کے خلاف یہ فیصلہ دیا تھا سردار ایاز صادق نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

فواد چودھری کو مشورہ ہے،اپنی وزارت کا نام وزارت پروپیگنڈا رکھ دیں، شازیہ مری

حکومت کے پاس مسخروں کی فوج،کونسی گولی کھائی کہ انکا ضمیر بدل گیا، شازیہ مری

حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری

Leave a reply