وزیراعظم اورجہانگیر ترین کے ٹوٹےہوئےرابطے بحال ہونے جارہے ، راجہ ریاض نے کیا بڑا انکشاف
وزیراعظم اورجہانگیر ترین کے ٹوٹےہوئےرابطے بحال ہونے جارہے ، راجہ ریاض نے کیا بڑا انکشاف
باغی ٹی وی : راجہ ریاض نے کہا ہے کہ وزیراعظم اورجہانگیر ترین کے ٹوٹےہوئےرابطے بحال ہوگئے ہیں،اگلےچند روز میں وزیراعظم سےجہانگیر ترین کی ملاقات ہوگی،پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی راجا ریاض نے وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کی دوستی کی نئی شروعات کے حوالے سے انکشاف کیا۔
نجی ٹی وی جیو سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین میں ٹوٹے ہوئے رابطے بحال ہوگئے ہیں۔راجا ریاض نے دوران گفتگو دعویٰ کیا کہ اگلے چند روز میں وزیراعظم اور جہانگیر ترین میں اہم ملاقات ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرے پاس تینوں ایف آئی آرز ہیں، ان میں کہیں بھی شوگر لفظ نہیں لکھا ہوا ہے. خیال رہے کہ جہانگیر ترین کا شوگر سکینڈل میںنام آنے کے بعد اور ان کے خلاف انکوائری شروع ہونے کے بعد عمران خان اور جہانگر ترین کے درمیاں دوریاں بڑھ چکی تھیں . اور اب پھر سے یہ کہا جارہا ہے . کہ دنوں قریب ہونے جار رہے ہیں.