وزیراعظم کے آبائی حلقے میں پولیس گردی، شہریوں نے مجبور ہو کر کیا قدم اٹھایا؟

0
38

وزیراعظم کے آبائی حلقے میں پولیس گردی، شہریوں نے مجبور ہو کر کیا قدم اٹھایا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے آبائی حلقے میانوالی میں سرعام پولیس گردی سے عوام پرسان حال ہے، پولیس کی سرعام رشوت خوری کے خلاف اینٹی کرپشن میں شکایات درج کروانے والوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر کے ان کو حراساں کیا جاتا ہے

وزیراعظم عمران خان کے محلہ دار اور تاجر و سیاسی رہنما فہد اکرام خان نے کہا کہ میانوالی کے ڈی پی اور حسن اسد علوی نے میانوالی سٹی تھانہ میں شاہد نثار کو ایس ایچ او تعینات کیا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدیدمسائل کا شکار ہیں .

انہوں نے کہا کہ شاہد نثار ایک کرپٹ آدمی ہے جس کی بدعنوانی کی مثالیں شائد صوبہ بھر میں نہیں ملتی، ڈی پی او کی جانب سے جرائم عناصر لوگوں کے خلاف مہم چلائی ہے جس کو لوگوں نے سراہا لیکن شاہد نثار کی بدعنوانی کی وجہ سے یہ مہم بری طرح متاثر ہوئی جرائم میں مزید اضافہ ہو امنشیات فروشوں سے پکڑی گئی منشیات کو پولیس ٹاؤٹز کے ذریعے علاقہ میں فروخت کی جاتی ہیں جبکہ پولیس چادر چاردیواری کے تقدس کی پامالی میں بھی سرگرم ہے با پردہ خواتین کی بے حرمتی کرنا پولیس کی ترجیحات کا حصہ ہے،

دیگر تاجر رہنماؤں میں سے سعید اللہ خان نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہد نثار نے اہل علاقہ کا جینا حرام کر رکھا ہے جبکہ لوگ اپنی عزت نفس کی وجہ سے شکایات کا اندراج نہیں کراتے اس کے علاوہ وزیراعظم کی جانب سے ان کے آبائی حلقے پر عدم توجہ سوالیہ نشان ہے،

وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ اپنے علاقے پر توجہ دیں عوام کو ان حیوانوں سے نجات دلائیں اور علاقے میں ایسے افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے جن کی وجہ سے ادارے کی ساکھ مجروح نہ ہو۔

Leave a reply