وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر احمد خان نیازی کا دورہ جنوبی وزیرستان، فورجی کب بحال ہو گی؟ بتا دیا

0
55

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر احمد خان نیازی کا دورہ جنوبی وزیرستان، فورجی کب بحال ہو گی؟ بتا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوارڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر آف پاکستان احمد خان نیازی نے تفصیلی دورہ وانا کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ فاٹا کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہے.

احمدخان نیازی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کورونا وبا کیخلاف فرنٹ لائن پر ہیں وہ اپنے آپ کو اکیلے نہ سمجھیں

.احمد خان نیازی نے پاک افغان بارڈر کا دورہ کیا ،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بارڈر کے آس پاس عوام کو شدید مشکل درپیش ہیں وزیر ستان کے پہاڑی علاقے انتہائی خوبصورت ہے. ٹورزم ڈیلوپمنٹ کرینگے ،پاک آرمی اور مقامی لوگوں کی تعاون سے امن وامان قائم ہوا

احمدخان نیازی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراور شولام ہسپتال کا دورہ کیا.انہوں نے یہ بھی کہا کہ مختلف کمپنیوں کے مالکان کیساتھ بات ہوئی ہیں انشاءاللہ وزیرستان میں بہت جلد تھری جی فور جی بحال کیا جائیگا.

Leave a reply