وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا مطالبہ کس نے کر دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام جان سے جارہے ہیں، وزیراعظم اور پوری حکومتی مشینری اپوزیشن اورشہبازشریف کے خلاف متحرک ہے ،عمران صاحب نواز شریف اور شہباز شریف اور اپوزیشن سے گھبرانا نہیں ہم سب نے مل کر کرونا سے لڑنا ہے اور قوم کو بچانا ہے

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بھی بحال ہوچکی ہے لیکن کام نہیں کررہی، عدالت کا واضح حکم ہے لیکن وزیراعظم پی ایم ڈی سی کو مکمل فعال نہیں کررہے، پی ایم ڈی سی مکمل فعال نہ کرنے پروزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ کورونا شدت اختیارکررہا ہے،صحت کے شعبے کو ریگولیٹ کرنے والا ادارہ موجود نہیں،رجسٹرار بٹھانے سے پی ایم ڈی سی فعال نہیں ہوگی .

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‎نوازشریف اور شہبازشریف نے ملک اور قوم کے لئے کیا ہے پاکستان کی عوام اور ساری دنیا جانتی ہے ،‎حکومتی ترجمان اور وزراء سیاسی نمبر سکورنگ سے کچھ عرصہ کے لئے پرہیز کریں تو بہتر ہوگا ،‎اس نوعیت کے بیانات سے معاشرے میں انتشار بڑھے گا، حالات اس کے متحمل نہیں ہوسکتے ،حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ذاتیات، سیاسی انا سے اوپر اٹھتے ہوئے تدبر، عقل اور دانشمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے، اس طرح کی گفتگو کرکے قوم کو مزید مایوس نہ کریں

Shares: