تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے وزیراعظم اور چیرمین کر کٹ بورڈ کی جانب سے خط کا جواب نہ ملنے پر سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروا دی .
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین کرکٹ بورڈ کو خط لکھا تھا لیکن کسی نے بھی جواب نہیں دیا.
جاوید بدر کی جانب سے سٹیزن پورٹل کو درج شکایت میں کرکٹ بورڈ میں کرپشن کا ذکر کیا گیا ہے جبکہ شکایت میں لکھے گئے خطوط کا فوری جواب مانگا گیا ہے شکایت کا اصل مقصد کرکٹ ٹیم اور بورڈ میں ہونے والی نااہلیوں کی توجہ وزیراعظم کو دلوانا ہے .
اپنے ٹیکس کے پیسوں سے وزیروں کو نہیں پال سکتا،جاوید بدر نے حکومت کے خلاف دبنگ اعلان کر دیا
.جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل پر لکھا کہ نئے پاکستان میں ایک عام شہری بھی وزیراعظم کے خلاف شکایت درج کرواسکتا ہے .
جاوید بدر نے شکایت میں مزید کہا کہ چئیرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی اس وقت فرعون بنے ہوۓ ہیں ،احسان مانی نجم سیٹھی کی کرپشن پر پردہ ڈال رہے ہیں ،ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی پر جوڈیشل تحقیقات ہونا بہت ضروری ہیں ،
جاوید بدر نے مزید لکھا کہ پاکستان میں محنتی لوگوں کا قحط پڑ چُکا جو ایم ڈی کو انگلیڈ سے لانا پڑا ،میڈیا مینیجر کو لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ پر دوبئی سے بُلوایا گیا پیٹرن چیف کرکٹ بورڈ عمران خان کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے .
واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان پانچ میچ جیتا، تین ہارا اور ایک بارش کی وجہ سے نہیں کھیل سکے، پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں نہیں پہنچ سکی.