وزیراعظم کے معاونین کی تقرری چیلنج ہونے کی درخواست، عدالت نے دی آخری مہلت

0
34

وزیراعظم کے معاونین کی تقرری چیلنج ہونے کی درخواست، عدالت نے دی آخری مہلت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلا م  آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے معاونین کی تعیناتی چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس عامر فاروق اورجسٹس غلام اعظم نے درخواست پر سماعت کی،

اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کیلئے آخری موقع دے دیا،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کرائیں پھر دلائل کا آغاز ہوگا ۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کچھ فریقین کے وکیل پیش ہوئے باقی رہ گئے ہیں ان کا کیا کیا جائے؟ ان کو ہدایت کردیں عدالت کے سامنے پیش ہوجائیں اس طرح نہیں چلے گا۔ایک آئینی معاملہ عدالت کے سامنے آگیا ہے تو اس پر فیصلہ تو کرنا ہے ،اس طرح التوا کرنے سے جان تو نہیں چھوٹے گی ۔

حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ یوسف بیگ مرزا اور افتخاردرانی اب معاون خصوصی نہیں ہیں ،عدالت نے کہا کہ دوصورتیں ہو سکتی ہیں کہ جو پیش نہیں ہوئے سنے بغیر ہی فیصلہ کردیں یا اشتہار نکال دیں، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عدالت کو بتایا گیا کہ نعیم الحق فوت ہو چکے ہیں ،اگرمعاونین بنائے بھی جاسکتے ہیں تو کیا انہیں وفاقی وزیر کے برابرعہدہ دیا جاسکتا ہے؟ اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو جواب جمع کروانے کیلئے آخری موقع دے دیا،عدالت نے وزیراعظم کے 15 معاونین کی تعیناتی چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت10مارچ تک ملتوی کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں‌ درخواست دائر کی گئی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے معاونین خصوصی نعیم الحق،فردوس عاشق اعوان ،ندیم افضل چن،علی نوازاعوان کی تعیناتیاں چیلنج کی گئی ہیں.

درخواست میں وزیراعظم عمران خان کے 15 اسپیشل اسسٹنٹ کی تعیناتیاں چیلنج کی گئی ہیں،درخواست میں وزیراعظم عمران خان سمیت تمام معاونین خصوصی کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں زلفی بخاری،شہزاداکبر،معیدیوسف،عثمان ڈارکی تعیناتی بھی چیلنج کی گئی ہے.

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات ہیں، شہزاد اکبر مشیر برائے احتساب ہیں، ندیم افضل چن وزیراعظم کے ترجمان ہیں

Leave a reply