وزیراعظم عمران خان سب سے زیادہ ذہین،لیکن انکے ساتھ بڑا ہاتھ ہو گیا، شیخ رشید کا دعویٰ

0
48

وزیراعظم عمران خان سب سے زیادہ ذہین،لیکن انکے ساتھ بڑا ہاتھ ہو گیا، شیخ رشید کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جتنے سربراہان مملکت کے ساتھ کام کیا عمران خان کو زیادہ ذہین ، سمجھدار پایا،

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کے معاملے پر عمران خان کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، اب نواز شریف کے پلیٹ لیٹس اوپر نیچے نہیں ہورہے۔ عمران خان نے کابینہ اجلاس میں چینی برآمد کی مخالفت کی تھی، جو مرضی الزام دے دیں عمران خان ایماندار اور صاف آدمی ہیں۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اسد عمر بھی ایماندار آدمی ہیں غلطی ہوجاتی ہے، جہانگیر ترین کا عمران خان کے ساتھ ایک فیس تھا وہ اب خراب ہوگیا ہے، آج کل کابینہ میں عمران خان اسد عمر کی زیادہ سنتے ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ کہ کہاچینی کے بعد وزیراعظم نے آٹے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ چینی کے بعد آٹے بحران کی رپورٹ فی الفور جمع کروائی جائے۔ چینی کے بعد آٹا بحران کے ذمہ داروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، چینی کے کیسز ایف آئی اے اور نیب کو دیے جارہے ہیں اسی طرح آٹے کے کیس بھی نیب اور ایف آئی اے کو دیے جارہے ہیں

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ میرا دوست خطرے میں ہے، سافٹ ویئر بدلنے کا اب وقت نہیں ہے، 31 جولائی سے پہلے پہلے بہت سے گرفتاریاں ہو سکتی ہیں ۔

Leave a reply