مزید دیکھیں

مقبول

جائے حادثہ پر باؤنڈری والز تعمیر،شہریوں کا شکریہ

قصور گزشتہ دنوں کیڑی ڈبہ روہی نالے میں گرنے سے...

محمود خلیل کی گرفتاری ،ٹرمپ ٹاور پر احتجاج،100گرفتار

نیویارک: فلسطینیوں کے حقوق کے حامی اور کولمبیا یونیورسٹی...

پیغمبر کی بیٹیاں.تحریر: مبشر حسن شاہ

عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تحریر....

دہشت گردی کیخلاف وزیراعظم کا اے پی سی بلانے کا فیصلہ خوش آئند ہے.خالد مسعود سندھو

کلمہ کے نام پر بنائے گئے ملک میں خون بہانے والا کسی رحم کا مستحق نہیں.صدر مرکزی مسلم لیگ

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف وزیراعظم شہباز شریف کا اے پی سی بلانے کا فیصلہ خوش آئند ہے.سانحہ بولان کے بعد وزیراعظم کا اے پی سی بلانے کا اعلان مرکزی مسلم لیگ کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ہے. ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت و اپوزیشن قیام امن کے لیے ایک پیج پرہوں. کلمہ کے نام پر بنائے گئے ملک میں خون بہانے والا کسی رحم کا مستحق نہیں.مرکزی مسلم لیگ قیام امن کے لئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطےکر ملک گیر تحریک چلائے گی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار ڈنر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ قوم کے ساتھ ہمارے سیاستدان بھی متحد ہوں. دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کسی قسم کی سیاست نہیں ہونی چاہئے.مرکزی مسلم لیگ نے نے ہمیشہ نیشنل ڈائیلاگ کی بات کی . وزیراعظم اے پی سی میں تمام محب وطن جماعتوں کو دعوت دیں. سیکورٹی فورسز کے جوان، عام شہری شہید ہو رہے ہیں.سیاستدانوں کو آپس کی لڑائیوں کو ترک کر کے ایک میز پر بیٹھنا ہو گا اور ایک مضبوط لائحہ عمل،ردعمل دینا ہو گا.وزیر دفاع خواجہ آصف اپوزیشن کو اے پی سی میں شرکت کا دعوت نامہ دیتے ہیں تواپوزیشن کو اے پی سی میں شریک ہونا چاہیے. دہشتگردی کسی ایک جماعت کا نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے.بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے.دین اسلام میں کسی بے گناہ کا خون بہانے کی اجازت نہیں.

خالد مسعود سندھو کا مزید کہنا تھا کہ قوم سانحہ بنوں، جامعہ حقانیہ،بولان کے غم سے نہیں نکلی اور ہمارے سیاستدان ایک دوسرے پر ہی تنقید کر رہے ہیں. مرکزی مسلم لیگ قیام امن کے لئے ملک گیر تحریک چلائے گی اور تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے کرے گی.اندرونی و بیرونی دشمنوں کے خلاف قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan