وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کے لیے ریلیف پیکیج کا خیرمقدم کیا

Shehbaz Sharif

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جانب سے بجلی کے صارفین کے لیے متعارف کروائے گئے تاریخی ریلیف پیکیج کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ پیکیج بلاشبہ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک عوام دوست اور احسن اقدام ہے، جس سے عوام کو بڑی حد تک فائدہ پہنچے گا۔وزیراعظم نے ہوئے کہا کہ اس ریلیف پیکیج کے تحت 500 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف دیا گیا ہے۔ یہ اقدام عوام کو براہ راست فائدہ پہنچانے کے لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پیدا ہونے والے معاشی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی ہدایت پر قلمدان سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں سے 50 ارب روپے کم کرکے عوام کے لیے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ریلیف پیکیج سے بالخصوص 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین مستفید ہو رہے ہیں، جنہیں روزمرہ کی زندگی میں بڑی آسانی ملے گی۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت بجلی چوری کے خلاف سخت اقدامات اٹھا رہی ہے اور بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے اس مسئلے کا دیرپا اور پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ معیشت کے استحکام کے بعد لوگوں کی زندگی کو آسان بنایا جائے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے دیرپا حل پر کام کیا جائے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے بعد ملک صحیح سمت کی طرف گامزن ہو چکا ہے، اور حکومت کی تمام تر توجہ عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے جن سے عوام کی مشکلات میں کمی ہو۔وزیراعظم نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ ملک کی معیشت اب استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے، اور حکومت کے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت عوام کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے مزید اقدامات کرے گی تاکہ وہ اپنے روزمرہ کے مسائل سے نجات پا سکیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا یہ بیان حکومت کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں اور ان کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔ بجلی کے شعبے میں ریلیف پیکیج کا اعلان حکومت کے عوام دوست ایجنڈے کی ایک کڑی ہے، جس کا مقصد عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانا اور ان کی زندگی کو آسان بنانا ہے۔

Comments are closed.