مزید دیکھیں

مقبول

روم کے قریب ٹیسلا ڈیلرشپ میں آگ لگنے سے 17 کاریں تباہ

روم: اٹلی کے دارالحکومت روم کے مضافات میں واقع...

صحافی وحید مراد کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد: صحافی وحید مراد...

صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے،شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے...

ایم کیوایم کا حادثات میں جاں بحق افراد کیلئے پٹیشن دائر کرنےکا اعلان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول...

وزیرِ اعظم کا گورنر خیبر پختونخوا اور گورنر سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ،عید کی مبارکباد دی

عید الفطر کے موقع پر وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ اس دوران وزیرِ اعظم نے گورنر خیبر پختون خوا کو عید الفطر کی مبارک باد دی .وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ عید کا یہ دن پورے ملک کے لئے خوشیاں اور امن لے کر آئے، اور ہم سب کو مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے وزیرِ اعظم کی مبارکباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لیے پُر عزم ہیں۔ انہوں نے عید کے موقع پر وزیرِ اعظم کی جانب سے خیبر پختون خوا کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا خیرمقدم کیا۔

اسی دوران، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں وزیرِ اعظم نے گورنر سندھ کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے بھی وزیرِ اعظم کو عید کی خوشیوں کی مبارکباد دی اور ملک کی فلاح کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے گورنر سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ترقی پاکستان کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اور سندھ کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گفتگو میں وزیرِ اعظم نے ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ تمام صوبوں کے ساتھ ہم آہنگی اور یکجہتی کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔

یہ روابط وزیرِ اعظم کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر صوبوں کے ساتھ یکجہتی اور قومی یکجہتی کو مزید مضبوط کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan