بابوسر سر ٹاپ حادثہ، 8 افراد کے جانبحق ہونے پروزیرِاعظم کا اظہار افسوس

0
43
pm shehbaaa

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بابوسر سر ٹاپ کے پاس حادثے میں 8 افراد کے جانبحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے،

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جانبحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے،وزیرِ اعظم نے زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی،وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی،

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بابو سر ٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ساہیوال کے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پرافسوس کا اظہار کیا ہے -محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے،ساہیوال سے بابو سرٹاپ جانے والے وین کو حادثہ پیش آیا، ساہیوال کے رہائشی 8 افراد حادثے میں جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے، وین حادثے کا شکار افراد کا تعلق ساہیوال کے ایک ہی خاندان سے ہے۔ مرنے والوں میں مقامی کیبل آپریٹر کے مالک ظفر جوئیہ کا ایک بیٹا، 2 بھائی،بھائی کی بیٹی، بھابی اور 3 بھتیجے شامل ہیں حادثے کے زخمیوں میں ظفر جوئیہ کی اہلیہ،دو بیٹیاں اور بھتیجیوں سمیت وین ڈرائیور بھی شامل ہے، ساہیوال کے رہائشی خاندان کے 18 افراد سوموار کو مقامی ٹرانسپوٹر سے ہائی ایس وین کرایہ پر لیکر ہل سٹیشن سیر کیلئے روانہ ہوئے تھے، بدقسمت خاندان کا تعلق ساہیوال کے نواحی علاقے 93 سکس آر سے ہے

Leave a reply