اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے عید کے موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی: وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کوعید الفطرکی مبارکباد اورنیک خواہشات کا اظہار کیا،مولانا فضل الرحمان نے بھی شہباز شریف کو عید کی مبارکباد دی اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے دعا کی، دونوں رہنماؤں نے عید کے موقع پرفلسطین اورکشمیرکے عوام پرظلم وجبرکے خاتمے کیلئے بھی دعا کی۔