مزید دیکھیں

مقبول

میرپورخاص:نیشنل پریس کلب میں رضی انصار کی سالگرہ اور عید ملن تقریب

میرپورخاص (باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ...

خیبرپی کے میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں ،11خارجی ہلاک

خیبر پختونخوا میں چار الگ آپریشنز میں...

کراچی: مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے...

پنجاب پولیس نے دہشت گردوں کا حملہ بنایا ناکام ، ایک دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی رپورٹ)عید الفطر سے...

اسدقیصر کے منصوبوں پر تنقید،عمران خان کا سابق قریبی ساتھی گرفتار

سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق قریبی ساتھی، یوسف...

وزیراعظم کا امیر قطر، عمان، تاجک اور مصر کے صدور کو ٹیلی فون، عیدالفطر کی مبارکباد

اسلام آباد: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر اور یمن میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے بڑے اجتماع ہوئے جہاں 20لاکھ افراد نے شرکت کی –

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نےامیر قطر،عمان، تاجکستان اورمصر کےصدور سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیےاور انہیں عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دورہ پاکستان کی دعوت دی جبکہ ان رابطوں کے دوران انہوں نے دو ست برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے اپنے مشن کو آگے بڑھایا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے گفتگو میں مصری قیادت، حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امن و ترقی کے لیے دعا کی۔

مصری صدر نے بھی وزیرِ اعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہا کہ عید کے بعد مصر کی وزارت صحت کا اعلی سطح وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی، دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی سمیت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیرِاعظم نے پاکستان قطر کے مابین دیرینہ تعلقات کی تاریخ پر لاہور میں ایک نمائش کے انعقاد کی تجویز دی جس کا امیر قطر نے خیر مقدم کیا، شہباز شریف نے قطر کے امیر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے بات چیت میں شہباز شریف نے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، آئی ٹی اور دفاع سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی اور سلطان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، سلطان ہیثم نے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اسی طرح تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے رابطے کے دوران وزیراعظم نے تاجک عوام کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

شہباز شریف نے کرغز-تاجک سرحد کی حد بندی سے متعلق حالیہ معاہدے پر صدر تاجکستان کو مبارکباد دی اور انہیں بھی پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

وزیراعظم نے ان رابطوں کے ذریعے تینوں رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا جس سے پاکستان کے سفارتی اور معاشی اہداف کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔

عمان ،انڈونیشیا اور برونائی میں عیدالفطر پیر کو منائی جائے گی جبکہ برطانیہ میں مسلم کمیونٹی تقسیم ہے، بعض آج اور بعض پیر کو عید منائیں گےاس کے علاوہ امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ مسلم کیلنڈر پر عمل کرنے والے اتوار کو عید منائیں گے، چاند دیکھ کر رویت ہلال پر عمل کرنے والی مساجد اور تنظیمیں چاند کی شہادتوں کے بعد فیصلوں کا اعلان کریں گی۔