وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہلخانہ کے لیے 50 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
باغی ٹی وی : وزیراعظم نے متعلقہ حکام کوضابطےکی کارروائی فوری مکمل کرکےچیک اہلخانہ کےحوالےکرنےکی ہدایت کی ہے-
آج پھرعمران خان لانگ مارچ چھوڑ کرلاہور واپس آگئے:اہم اجلاس طلب کرلیا
وزیراعظم شہباز شریف کا مرحومہ خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہل خانہ کے لئے 50 لاکھ مالی امداد کا اعلان۔
وزیراعظم کا متعلقہ حکام کو ضابطے کی کارروائی فوری مکمل کرکے چیک اہل خانہ کے حوالے کرنے کی ہدایت۔صدف نعیم لاہور میں عمران خان کے لانگ مارچ کے کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہوگئی تھیں۔
— President PMLN (@president_pmln) October 30, 2022
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہونے والی رپورٹر صدف نعیم کے شوہر سے ٹیلی فون پر میری بات ہوئی۔ اندوہناک واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ میں ذاتی طور پر صدف کو جانتی تھی، وہ نہایت بہادر اور محنتی رپورٹر تھیں۔ ان کے گھر والوں کی ہرممکن مدد کریں گے۔ صدف کے لئے سب دعا کریں-
لانگ مارچ کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہونے والی رپورٹر صدف نعیم کے شوہر سے ٹیلی فون پر میری بات ہوئی۔ اندوہناک واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ میں ذاتی طور پر صدف کو جانتی تھی، وہ نہایت بہادر اور محنتی رپورٹر تھیں۔ ان کے گھر والوں کی ہرممکن مدد کریں گے۔ صدف کے لئے سب دعا کریں
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 30, 2022
دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بھی صدف نعیم کے اہلخانہ کے لیے 25 لاکھ روپےکا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی نے ارشد شریف کی شہادت پر سیاست کرنے کی کوشش کی،فیصل کریم کنڈی
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے حکومت کی جانب سے خاتون صحافی صدف نعیم کے اہل خانہ کے لیے 25 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
•محکمہ اطلاعات پنجاب کی جانب سے 10 لاکھ روپے امداد الگ سے دی جائیگی۔
•پنجاب حکومت مرحومہ کےبچوں کی کفالت کرےگی،تعلیمی اخراجات بھی برداشت کئے جائیں گے۔ pic.twitter.com/G2WPU7wh2H— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) October 30, 2022
ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہےکہ محکمہ ڈی جی پی آر کی جانب سے بھی صدف کے اہلخانہ کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے، پنجاب حکومت مرحومہ کے بچوں کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا چینل فائیو کی رپورٹر صدف نعیم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار: pic.twitter.com/1B5ROpmOqh
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) October 30, 2022
ترجمان کا کہنا ہےکہ عمران خان، وزیراعلیٰ پرویز الہٰی صدف کے جاں بحق ہونے پر دکھی ہیں، پنجاب حکومت اور تحریک انصاف دکھ کی گھڑی میں صدف نعیم کی فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں۔