وزیراعظم عمران خان کا سری لنکا کےوزیراعظم کوٹیلی فون،مبارکباد کے علاوہ کیا بات ہوئی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے وزیراعظم کوٹیلی فون کیا ہے،وزیراعظم نے مہنداراجہ پکسے کو سری لنکاکا وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد دی،وزیراعظم نےمہنداراجہ پکسےکےگزشتہ 2ادوارمیں سری لنکاکی ترقی کو سراہا ، وزیراعطم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورسری لنکامیں تعلقات کےفروغ کیلئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں،

ایک ہفتے میں دوسری بار وزیراعظم ،آرمی چیف کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان کو جلد ملنے والی ہے بڑی خوشخبری

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب مہنداراجہ پکسے کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،سری لنکن وزیراعظم مہنداراجہ پکسے نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا،وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان ہرشعبے میں تعاون مزید مستحکم کرنےکی خواہش کا اظہار کیا،سری لنکن وزیراعظم نے مستقبل میں مل کر کام کرنے کے عزم کودہرایا

Shares: