اسلا م آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ ،عید الاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ کیا-
باغی ٹی وی : وزیراعظم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی وزیراعظم کی جمعیت علمائے اسلام کے صدر مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا-
وزیراعظم نے پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین ، اور چئیرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے صدر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی وزیراعظم نے عبد العلیم خان ، سردار خالد مگسی، سردار اختر مینگل ، آفتاب شیرپاؤ اور پروفیسر ساجد میر سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی-
وزیراعظم نے کہا کہ عید کے اس پر مسرت و بابرکت موقع پر پاکستان کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں ،امید ہے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے اتحادی حکومت میں شامل تمام جماعتیں اپنا اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی –
وزیراعظم نے اتحادی رہنماؤں سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ دن رات محنت سے پاکستان کو دنیا میں اس کا کھویا ہوا مقام دلائیں گے نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے، سیاسی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اتحادی حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا-
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افواجِ پاکستان کے سربراہان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی، وزیر اعظم نے چیئرمین جوائنٹ چیفز آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربرہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ٹیلیفون پر عید کی مبارکباد دی-
وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم سرحدوں پر اپنے وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے ، افواجِ پاکستان کے سربراہان کی پیشہ ورانہ قیادت میں ہمارے جوان وطن کے دشمنوں اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں-