وزیراعظم کا خصوصی طیارہ اسلام آباد کی بجائے کہاں اور کب لینڈ کرے گا؟ اہم خبر
وزیراعظم کا خصوصی طیارہ اسلام آباد کی بجائے کہاں اور کب لینڈ کرے گا؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خصوصی طیارے کو نورخان ایئر بیس پر دھند کے باعث لینڈنگ سے روکا گیا،اجازت نہ ملنے پر طیارے کا رخ پشاور ایئرپورٹ کی طرف موڑ ا گیا،وزیر اعظم کا طیارہ 11 بجے پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گا.
وزیراعظم عمران خان کراچی کا ایک روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد روانہ ہوئے،موسم کی خرابی کےباعث طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ نہیں کرسکے گا،وزیراعظم کے طیارے کارخ پشاورایئرپورٹ کی جانب موڑدیا گیا،شاہ محمود قریشی ،گورنرخیبرپختون خوااورعثمان ڈار وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں. وزیراعظم عمران خان کا طیارہ اب پشاور میں لینڈ کرے گا.