وزیراعظم کا ترک صدر سے اچانک رابطہ، کیا بات ہو ئی؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان کو فون کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کی طرح ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتا ہے،پاکستان دہشتگردی سےمتعلق ترکی کے خدشات کوسمجھتا ہے
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ دعاگو ہیں کہ شام اورخطے میں استحکام کے لیے ترکی کی کوششیں کامیاب ہوں
کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا
ترک صدر 24 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے اور ان کا دورہ دو روز کا ہو گا.ترک صدر کے ساتھ سرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا جن کے ساتھ پاکستان کے معاہدے ہوں گے
ترک صدرکے موقف سےمظلوم کشمیریوں کوحوصلہ ملا،شاہ محمود قریشی
ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں دی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا. وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کا ذکر کرنے پر ترک صدر کا شکر گزار ہوں، ترک صدر آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے.
جنرل اسمبلی اجلاس، ترک صدر کشمیر پر بولے،کہا مسئلہ حل ہونا چاہئے