ترکی میں زلزلہ، وزیراعظم کا ترک صدر سے رابطہ

0
57
pm

وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا ہے

وزیراعظم نے صدر ترکیہ سے زلزلے سے ہونے والی تباہی پر اظہار افسوس کیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہیں: غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ترکیہ اور اسکے عوام کے ساتھ ہے زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اورعوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی کی شدت بڑھ رہی ہے قدرتی آفات اور موسمیاتی تباہی کسی سرحد، خطے اور مخصوص قوم تک محدود نہیں

اسامہ ستی قتل کیس، وفاقی کابینہ کا اہم فیصلہ، وزیراعظم کا دبنگ اعلان

اسامہ ستی قتل کیس ، پولیس افسران ملزمان کو بچانے کے لیے سرگرم

جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں حکومت تیار ہے، شیخ رشید کا اسامہ ستی کے والد کو فون

پولیس اہلکاروں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،مقتول اسامہ ستی کے والد کی درخواست

وزیراعظم شہباز شریف نے جاں بحق افراد کی مغفرت ، اہل خانہ کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون اور حمایت کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کے اور پاکستانی عوام کے جذبات کی قدر کرتا ہوں

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد912 ہو گئی ہے، زلزلے سے 5383 افراد زخمی ہوئے ،ہلاکتوں کی تعداد کہاں تک پہنچے گی ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے زلزلے سے 2818 عمارتیں مکمل طور تباہ ہوئیں جبکہ 2470 افراد کو ملبے سے نکال لیاگیا، 9 ہزار ریسکیو ٹیمیں کام کررہی ہیں ۔علاوہ ازیں ترک نائب صدرکا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ شہروں میں سکول ایک ہفتے کیلئے بند رہیں گے

Leave a reply