وزیراعظم کا آج کا دورہ کراچی ملتوی، وجہ کیا؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا آج کا دورہ کراچی ملتوی کر دیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے آج کراچی میں‌ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنا تھا لیکن خراب موسم کے باعث دورہ منسوخ کر دیا گیا

دورہ کراچی کے موقع پر گورنر سندھ وزیراعظم عمران خان کا ایئر پورٹ پر استقبال کرنا تھا ،وزیراعظم گورنر ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے،تاجروں سے بھی وزیراعظم کی ملاقات ہونی تھی

وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے لئے تین ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کرنا تھا ، 3 ترقیاتی منصوبوں میں 25 کروڑ روپے بچت پر وزیراعظم کو بریفنگ دی جانی تھی

قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سخی حسن، فائیو اسٹار، کے ڈی اے چورنگی پر تعمیر کیے گئے 3 فلائی اوورز کا افتتاح کریں گے، جس کی تقریب گورنر ہاﺅس کراچی میں منعقد ہوگی۔

وزیراعظم کو دورہ کراچی میں وفاقی حکومت کی طرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں گرین لائن بس منصوبے سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نوتعمیر شدہ فلائی اوورز کا معائنہ بھی کرینگے،تحریک انصاف کے رہنماوں نے نوتعمیر شدہ فلائی اوور کو پی ٹی آئی کی مقتول رہنما زہرہ شاہد سے منسوب کرنے کی تجویز دی ہے.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے عوام دو خاندانوں کی موروثی و سیاسی ماڈل سے بیزار تھے، اسی لئے عوام نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب کرکے نیا راستہ تلاش کر لیا ہے،عوام کی دہائی ہے کہ اب یہ دوبارہ مسلط نہ ہوں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ آج جمہوریت کی باتیں کرنے والے اپنے دور میں آئینی ترمیم کرکے بادشاہ بننے کی کوشش کرتے رہے،جبکہ عمران خان نے حقیقی عوامی راج قائم کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان آج کراچی میں عوامی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور کراچی کے مسائل کے تدارک کیلئے طے کردہ ترجیحات کا جائزہ لیں گے

قبل ازیں گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت گورنر ہاﺅس میں ترقیاتی منصوبوں پر مشاورتی اجلاس ہوا،اجلاس میں اراکین صوبائی و قومی اسمبلی نے شرکت کی،اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے تناظر میں مشاورت کی گئی

Shares: