مزید دیکھیں

مقبول

مصطفیٰ قتل کیس، ارمغان کا سہولت کار کون ہے؟ پولیس افسر کا انکشاف

قابل اعتماد حلقوں میں مصطفیٰ قتل کیس سے منسلک...

ننکانہ: بچیکی خواتین کالج میں حراسانی انکوائری، انصاف جیتے گا یا اثر و رسوخ؟

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) گورنمنٹ ایسوسی...

دنیا میں کشمیر کا سفیر،مودی تم کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکتے، وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مظفر آباد میں جلسہ سے قبل پاکستان و کشمیر کا قومی ترانہ بجایا گیا، سٹیج سیکرٹری کے فرائض فیصل نے انجام دیئے، وزیراعظم آزاد کشمیر پنڈال میں پہنچے تو ان کا بھر پوراستقبال کیا گیا .

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان،نعیم الحق اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پوربھی موجود تھے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی سٹیج پر موجود تھے ،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر بھی سٹیج پر موجود تھے.

مودی کیا تم سرینگر میں کشمیریوں سے خطاب کر سکتے ہو؟ وزیرخارجہ کا چیلنج

کشمیر کی آزادی کے لئے قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، علی امین گنڈا پور

جلسہ گاہ میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، شرکاء نے کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے گئے ، مقررین کے خطابات کے دوران بھر پور نعرے لگائے جاتے رہے، وزیراعظم کے خطاب سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے خطاب کیا.

آج چالیسواں روز،پیاروں کی کوئی خبر نہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم عمران خان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا دنیا میں سفیر بننے کا فیصلہ کیا ، کشمیر کا مسئلہ اسوقت انسانیت کا مسئلہ ہے، چالیس دنوں سے ہمارے کشمیری بھائی ،بہنیں، بزرگ، بچے کرفیو کے نیچے ہیں، میں آج خاص طور پر مودی کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ مودی تم صرف ایک بزدل انسان ہو ،ایسا انسانوں پر ظلم کرتا ہے جو کشمیریوں پر بھارتی نو لاکھ فوج کر رہی ہے، چالیس دن سے کشمیریوں‌ کو بند کیا ہوا ہے، مودی جس میں بھی انسانیت ہوتی ہے وہ کھی ایسا نہیں کر سکتا

عمران خان نے کہا کہ مودی سن لو جتنا ظلم کر لو کامیاب نہیں ہو گے، کشمیر کی عوام بچے خواتین سب کا خوف ختم ہو چکا ہے، ان کو آپ شکست نہیں دے سکتے، آر ایس ایس میں مسلمانوں کی نفرت بھری ہوئی ہے، اس کے دو مقصد تھے کہ بھارت صرف ہندووں کے لئے، مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو وہ برابر کا شہری نہیں سمجھتے .

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ میں آج مودی کو کہنا چاہتا ہوں کہ میں ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کا جاؤں گا ، دنیا کو بتاؤں گا کہ آر ایس ایس کی حیثیت کیا ہے ، نازی پارٹی نے جرمنی میں اقلیتوں پر ظلم کیا یہ بھی اسی راستے پر چل رہے ہیں ،آر ایس ایس کے بانی ہٹلر کو رول ماڈل مانتے تھے،

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جو کشمیر میں ہو رہا ہے وہ آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی کے مطابق ہو رہا ہے، اس کا بہت بڑا نقصان بھارت کو ہو گا،دلیر انسان کبھی عورتوں او ربچوں پر ظلم نہیں کرتا ، یورپی یونین میں پہلی بار کشمیر پر بات ہوئی، یورپی یونین نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے، جس کا مطلب کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حق ملے گا، 58 ملکوں نے انسانی حقوق کونسل اجلاس میں پاکستان کی تائید کی گئی.

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ او آئی سی میں بھی کشمیر کا مسئلہ اٹھایا گیا،.اگلے ہفتے جنرل اسمبلی میں جا رہا ہوں، کشمیریوں کو مایوس نہیں کروں گا ، آج تک کشمیریوں کے لئے کوئی ایسا نہیں کھڑا ہوا ہو گا جس طرح میں کھڑا ہوں گا، انٹرنیشنل میڈیا میں کشمیر کی بات کروں گا، آج روسی ٹی وی سے کشمیر پر بات کی، کل الجزیرہ پر کشمیر کے حوالہ سے انٹرویو سننا،

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت کشمیریوں‌ پر جو ظلم کر رہا ہے، بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہان سے انتہا پسندی اٹھے گی ،لوگ اٹھیں گے اور لڑیں گے،ذلت کی زندگی سے موت اچھی ہے ،

بھارت نے اسی لاکھ کشمیریوں‌ کو بند کیا ہوا ہے، اگر مجھے اسی طرح بند کیا جاتا تو میں اس کے خلاف لڑتا.میں اس لئے لڑتا کہ ایسی زندگی سے تو موت اچھی ہے ،یہ صرف کشمیر میں نہیں بلکہ بھارت میں بھی مسلمانوں کو انتہا پسندی کی طرف دھکیل رہے ہیں، بھارت کے مسلمانوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں ،گائے کا گوشت کھانے پر بھارت میں مسلمانوں کو قتل کیا جا رہا ہے،

وزیراعظم نے مزید کہا کہ کرفیو کی وجہ سے کشمیری گھروں سے نہیں نکل سکتے، جو بیمار ہیں ان پر کیا گزر رہی ہو گی،ہم امن پسند لوگ ہیں لیکن جب ظلم دیکھتی ہے دنیا تو پھر خاموش نہیں رہ سکتی .پوری دنیا کے سوا ارب مسلمان آج کشمیر کی طرف دیکھ رہے ہیں،

وزیراعظم نے کہاکہ اپنی فوج اور ایئرفورس کو سلام پیش کرتے ہیں، بھارت کا جہاز گرایا ،پائلٹ واپس کر دیا، ہم چاہتے تھے جنگ کی بجائے مذاکرات سے مسئلے حل ہوں لیکن مودی نے کہا کہ پاکستان ڈر گیا ،مودی کان کھول کر سن لو ایمان والا موت سے نہیں ڈرتا، ایمان والوں میں کوئی خوف نہیں،مودی غلط فہمی میں نہ رہنا اسلئے پائلٹ واپس نہیں کیا کہ ڈر تھا بلکہ اسلئے کیا کہ ہم امن چاہتے ہیں.

جو یہ کشمیر میں کر رہے ہیں اس کا ردعمل آئے گا، کشمیری کھڑے ہوں گے، سوا ارب مسلمان ہیں ان میں سے رد عمل آئے گا اور بھارت نے پھر پاکستان پر الزام لگانے ہیں کہ پاکستان سے دہشت گرد آ رہے ہیں، ابھی بھی الزام لگا رہے ہیں، مودی سن لو اگر یہ سمجھا کہ دنیا کی نظر کشمیر سے اٹھا کر پاکستان کی طرف کرنی ہے تو میں بار بار کہتا ہوں کہ اینٹ کا مقابلہ پتھر سے ہو گا، فوج آخری دم تک لڑے گی، وقت ہے کہ بھارت کے ہٹلر کو روکا جائے، کشمیروں کو ان کا حق دیا جائے جو اقوام متحدہ نے انکو دیا تھا.کشمیریوں کو فیصلہ کرنے کا موقع دیا جائے، جو کشمیر کے لوگ چاہتے ہیں وہ ہمیں منظور ہے،

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں میں جذبہ ہے لائن آف کنٹرول کی طرف جانا چاہتے ہیں جب تک میں نہ کیوں لائن آف کنٹرول کی طرف نہیں جانا، میں کہوں گا تو پھر سب جائیں گے .

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan